اس کی دادی نے تصویر لگانے سے منع کیا ہے۔۔۔شوبز ستارے کیوں بچوں کو نظر سے بچاتے ہیں؟

image
 
چھوٹا بچے کو دنیا کے سامنے متعارف کروانے سے عموماً اس لئے ڈر لگتا ہے کہ اس کی معصوم صورت، اس کا بھولپن اور اس کا بچپن کہیں لوگوں کی تعریفی یا پھر کبھی تنقیدی نظر کا شکار نا ہوجائے۔۔۔اسی لئے اکثر شوبز ستارے ڈرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو دنیا کے سامنے لائیں۔۔۔اس بات پر بہت تنقید بھی ہوتی ہے اور وہ اس کا جواب دینے سے بھی نہیں گھبراتے۔۔۔
 
عمران اشرف
اداکار عمران اشرف کے بیٹے کی پیدائش کے دنوں میں ان کا کردار بھولا کافی مشہور تھا اور ہر کوئی چاہتا تھا کہ بھولا اپنے بچے کو دنیا سے ملوائے۔۔لیکن عمران اشرف نا تو کسی مارننگ شو میں بیگم کو لے کر بے بی شاور کرنے گئے اور نا ہی پیدائش کے بعد اس کا عقیقہ کسی مارننگ شو کے ساتھ کیا۔۔۔بلکہ اپنے ننھے سے بیٹے کو سوشل میڈیا کی ہواؤں سے خاصا دور رکھا۔۔۔کبھی کبھی وہ اپنے بیٹے کی ایسی تصاویر یا ویڈیو ضرور شیئر کرتے ہیں جس میں اس کی شکل واضح نا ہو لیکن اس کی حرکتوں سے آگاہ کردیتے۔۔۔ایک فین نے جب ان سے پوچھا کہ کیوں اپنے بیٹے کو دنیا سے نہیں دکھاتے۔۔۔ہاتھ پیر دکھا دیتے ہیں منہ نہیں دکھاتے۔۔۔تو انہوں نے اس کا جواب لکھا کہ میں کیا کہوں اس کی دادی نے منع کیا ہے تصویر لگانے سے۔۔۔اور دادی کی بات ماننا تو ضروری ہے۔۔۔
image
 
عائشہ خان
ایک عرصہ تک عائشہ خان نے اپنی ننھی شہزادی ماہ نور کو دنیا اور سوشل میڈیا کی نظروں سے بچا کر رکھا اور ہر بار جب بھی کوئی پوسٹ لگائی تو ا س میں ماہ نور کا چہرہ نہیں دکھایا بلکہ عموما بچی کا منہ پیچھے کی طرف ہی رکھا۔۔۔عائشہ خان کا ماننا تھا کہ میں اتنی چھوٹی عمر میں اسے لوگوں کے لئے موضوع گفتگو نہیں بنا سکتی اور یہی وجہ تھی کہ ایک عرصہ تک انہوں نے اسے ان باتوں اور خبروں سے دور ہی رکھا۔۔۔لیکن جب لوگوں نے ان کی بیٹی کی سالگرہ پر اس کی تصاویر دیکھیں تو اندازہ ہوا کہ وہ واقعی ان بچوں میں سے ہے جس کو بار بار دیکھنے کا دل چاہتا ہے اور نظر لگنے کا سو فیصد خطرہ ہے۔۔۔انتہائی پیاری بیٹی جس میں اماں اور بابا کی جان ہے ۔۔۔
image
 
ثنا عسکری
ثنا عسکری کو اﷲ نے کئی سال بعد اولاد کی نعمت سے نوازا اور انہوں نے اپنی اس خوشی کو دنیا سے چھپایا تو نہیں لیکن دکھایا بھی نہیں۔۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے نظر سے ڈر لگتا ہے اور چھوٹے بچوں کو عموما نظر ہوجاتی ہے۔۔۔گھر کے بڑوں نے بھی انہیں اس بات سے روکا اور انہوں نے اپنے بیٹے کو سوشل میڈیٰا پر بہت زیادہ نہیں دکھایا۔۔۔لیکن اب وہ اکثر اس کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: