شادی تو سب ہی کرتے ہیں مگر کچھ لوگوں کی شادیاں بہت خاص ہوتی ہیں، شوبز سے جڑے ایسے لوگ جنہوں نے شادی کے لیے عرب لوگوں کا انتخاب کیا

image
 
لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ اللہ نے انسانوں کو جوڑوں کی صورت میں پیدا کیا ہے اور ہر انسان کا جوڑا اس دنیا میں اس کے آنے سے پہلے ہی بنا دیا جاتا ہے جو کہ متعین وقت میں اس کے سامنے آتا ہے اور اس کے ساتھ وہ زندگی گزارتا ہے- اس بات کے ثبوت کے طور پر ہمارے بہت سارے شوبز کے جوڑے ایسے بھی ہیں جن کو اپنے یہ جوڑے دنیا کے دوسرے کونے میں ملے ہیں آج ہم آپ کو شوبز کے کچھ ایسے لوگوں کے بارے میں بتائيں گے جن کو اپنے جیون ساتھی عرب ممالک میں ملے-
 
1: فخر عالم اور دونیا فادی
معروف گلوکار اور میزبان فخر عالم کے حوالے سے کم لوگ واقف ہیں کہ وہ اس شادی سے قبل دو بار پہلے بھی شادی کرچکے تھے مگر ان کے یہ دونوں تجربات ان کے لیے اچھے ثابت نہیں ہوئے اور دونوں شادیاں طلاق پر پہنچ کر ختم ہو گئيں- مگر پھر اچانک انہوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا اور ان کے اس فیصلے کے پیچھے عرب امارات کی رہنے والی دونیا فادی بنیں جو کہ ایک بزنس لیڈی کے طور پر شہرت رکھتی تھیں- اس جوڑے کی شادی کے بعد ان کو اللہ نے ایک بیٹے اور بیٹی سے بھی نوازہ اور دونوں خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں-
image
 
2: بندیا اور محمد الخمائش
اداکارہ بندیا کی پہلی شادی فلسطینی نژاد پائلٹ محمد الخمائش کے ساتھ 70 کی دہائی میں ہوئی مگر شادی کے کچھ عرصے بعد ہی لا پتہ ہو گئے تھے اور کبھی پاکستان نہیں آسکے تھے- ان کے حوالے سے اداکارہ بندیا کا یہ کہنا تھا کہ طویل عرصے تک ان کے بارے میں کچھ خبر نہ ملی پھر انہیں ایک دن یہ خبر ملی کہ ان کا جہاز کریش ہو گیا اور وہ ہلاک ہو گئے- اس کے سولہ سال کے بعد اچانک ان کے پیغامات ملنے شروع ہو گئے اور پھر ایک دن وہ اپنی دوسری بیوی اور بچوں کے ساتھ ان کے گھر آگئے ان کو دیکھ کر بندیا حیران رہ گئيں-
image
 
3: فریال گوہر اور محمد درویش
فریال گوہر کی شادی جس شخص کے ساتھ طے ہوئی اس کا نام محمد درویش تھا اور وہ ایک فلسطینی پائلٹ تھا- مگر شادی سے صرف دو ہفتے قبل ان کا جہاز ایک حادثے کا شکار ہو گیا اور وہ اس حادثے میں ہلاک ہو گئے جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی معروف آرٹسٹ جمال شاہ کے ساتھ کی-
image
 
4: آمنہ شیخ اور عمر فاروقی
معروف اداکارہ آمنہ شیخ کی پہلی شادی اداکار محب مرزا کے ساتھ ہوئی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی تھی مگر کچھ اختلافات کے سبب یہ شادی علیحدگی پر پہنچ کر ختم ہو گئی- جس کے بعد آمنہ شیخ اپنی بیٹی کے ساتھ امریکہ سیٹل ہو گئيں جہاں سے خبر آئی کہ انہوں نے عربی نژاد بینکر اور بزنس مین عمر فاروقی سے شادی کر لی ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: