|
|
ان دنوں اسکولز تو بند ہیں، لیکن آن لائن کلاسز جاری ہیں۔
ان دنوں بچوں کو ٹیچرز کی جانب سے ڈھیروں ڈھیر ہوم ورک بھی مل رہا ہے۔ اب
چونکہ بچے گھروں میں ہی موجود ہیں، اس لئے ان سے ہوم ورک کروانا ایک مشکل
کام ہے۔ ایسے مشکل کام کو آسان بنانے کے چند طریقے اس مضمون میں بتائے جا
رہے ہیں، جوکہ یقیناً آپ کیلئے فائدہ مند بھی ہوں گے۔ |
|
پڑھنے کیلئے مخصوص جگہ: |
بچوں کے پڑھنے کیلئے ایک مخصوص جگہ بنائیں۔ اس جگہ پر ان
کی ضرورت کی چیزیں جیسے پینسل باکس، کتابیں وغیرہ موجود ہوں تاکہ اسے ہوم
ورک کرنے کے دوران بار بار کسی چیز کو تلاش کرنے کیلئے اٹھنا نہ پڑے اور اس
کی پڑھائی کا ردھم متاثر نہ ہو۔ ساتھ ہی اس کے پینے کیلئے پانی یا جوس ضرور
رکھیں تاکہ وہ پانی کے بہانے بار بار اپنی جگہ سے اٹھ کر نہ جا سکے۔ |
|
|
موڈ نہ ہو تو: |
اگر بچے کا ہوم ورک کرنے کا موڈ نہ ہو اور وہ کسی بھی
صورت کام نہ کرنا چاہتا ہو تو اسے زبردستی بٹھائے نہ رکھیں۔ اگر آپ رات کے
کھانے سے قبل اسے ہوم ورک کرواتے ہیں اور اس دوران وہ بھوکا رہتا ہے تب بھی
وہ اپنا کام ٹھیک سے نہیں کرسکے گا۔ اس لئے کوشش کریں کہ کسی دن وہ کام نہ
کرے تو اس کے ساتھ زبردستی نہ کریں، بلکہ پہلے ڈنر کروا دیں۔ یاد رکھیں کہ
دو سال کا بچہ ایک وقت میں کسی چیز پر5 منٹ، جبکہ اس سے بڑی عمر کے بچے کسی
ایک مخصوص کام یا چیز پر 20 منٹ توجہ مرکوز کرسکتے ہیں۔ اس لئے 20 منٹ تک
ہوم ورک کرنے کے بعد اسے تھوڑا سا بریک لینے دیں اور پھر بقیہ ہوم ورک
کروائیں۔ |
|
|
شاباشی یا انعام: |
بچوں کو ٹاسک یا ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد شاباشی یا
انعام دینے کی عادت ڈالیں، یہ کوئی چھوٹا سا انعام جیسے ٹافی، چاکلیٹ وغیرہ
بھی ہوسکتا ہے۔ یا بچوں سے کہیں کہ وہ جلدی کام ختم کرلے تو اسے فلاں گیم
یا پارک میں گھمانے لے جائیں گے، یا اسے کچھ دیر تک اس کا پسندیدہ گیم
کھیلنے دیا جائے گا۔ یوں بچے انعام وغیرہ کی خوشی میں جلدی سے ہوم ورک کو
نمٹالیں گے۔ |
|
|
پڑھنے کے دوران موبائل
فون کا استعمال: |
بچے اگر موبائل فون پاس رکھنے کی ضد کرتے ہوں اور اس کے
بعد ہی ہوم ورک کرنا چاہتے ہوں تو ان کے پاس صرف اس شرط پر موبائل فون کو
رہنے دیں کہ وہ یا تو کیلکولیٹر کا استعمال کریں گے، یا وہ ہوم ورک سے
متعلق چیزیں تلاش کرنے یا اس سلسلے میں دوست کی مدد لینے کیلئے اس کا
استعمال کریں گے ۔ بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ موبائل کو کام کیلئے ہی استعمال
کریں اور ہوم ورک کرنے کے دوران اسے فضول میں استعمال نہ کریں۔ |
|
|
مسئلے کا حل بچوں کو
تلاش کرنے دیں: |
اگر ریاضی یا کسی بھی مضمون کا کوئی ہوم ورک بچوں سے
نہیں ہو پارہا تو یہ نہ کہیں کہ ”لاؤ میں کردیتا ہوں“ بلکہ اس سوال کو
بآواز بلند پڑھیں اور اسے سمجھائیں کہ یہ سوال کیسے حل ہوگا۔ یا بچے سے
کہیں کہ وہ آپ کے بتائے ہوئے طریقے سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں ۔ تاکہ
اس طرح بچوں میں خود ہی مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگی اور انہیں خود
پر اعتماد بھی بڑھے گا ۔ |
|