بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ کتابیں انسان کی بہترین دوست ہوتی ہیں اور یہ بات
سچ بھی ہے، اگر اچھی کتابیں پڑھی جائیں تو انسان ان کتابوں میں کھو سا جاتا
ہے اور وہ اس دنیا میں موجود نہیں رہتا، بلکہ کتابوں کی خیالی دنیا میں جا
بستا ہے۔ کتابوں سے شغف رکھنے والے لوگوں کی اب بھی کمی نہیں ہے۔ یہی وجہ
ہے کہ دنیا بھر میں کتب خانے بنائے جاتے ہیں۔ چند لائبریاں/کتب خانے جو
دنیا بھر میں مشہور ہیں، اس مضمون میں ان چند مشہور لائبریریوں کے بارے میں
بتایا جا رہا ہے۔ |
|
1۔ ٹرینیٹی کالج لائبریری: |
آئیرلینڈ کے ٹرینیٹی کالج میں موجود اس لائبریری کو دنیا کے مشہور کتب
خانوں کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ 65 میٹر لمبائی پر محیط ہے۔
دیکھنے میں ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ لائبریری نہیں بلکہ کسی محل کا حصہ ہے۔
اس کتب خانے میں 2 لاکھ کتابیں موجود ہیں، یہاں دنیا کی پرانی ترین کتب بھی
آسانی سے مل جاتی ہیں۔ |
|
|
2۔ تیانجن
بنہائی لائبریری: |
چین میں تیار کی گئی تیانجن بنہائی
لائبریری کو دیکھنے والے مبہوت رہ جاتے ہیں۔ اس لائبریری کا جدید آرکیٹیکچر
لوگوں کی دلچسپی مزید بڑھا دیتا ہے، سفید رنگ کی لہریہ انداز میں بنائی
جانے والی اس لائبریری کو ”دی آئی“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ تین
لاکھ 3700 اسکوائر میٹر رقبے پر بنائی گئی ہے۔ اس میں 1.2 ملین کتابیں
موجود ہیں۔ |
|
|
3۔
بائیبلیو ٹیکا: |
میکسکو میں موجود بائیبلیوٹیکا وسکونسی لوس
لائبریری دیکھنے میں کوئی فیکٹری لگتی ہے، تاہم اس لائبریری کے آرکیٹیکچر
کو 21 ویں صدی کا بہترین ڈیزائن مانا جاتا ہے۔ اس لائبریری کو تین لاکھ 8
ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کتب خانے میں مختلف
موضوعات پر رکھی جانے والے کتابوں کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار ہے۔ اس لائبریری
کی عمارت میں بچوں کی کتابوں کا ایک الگ حصہ بنایا گیا ہے، اس میں ایک ملٹی
میڈیا روم بھی موجود ہے، ساتھ ہی کمپیوٹر اور ریڈنگ رومز بھی موجود ہیں،
تاکہ یہاں آنے والے سکون سے کتابیں بیٹھ کر پڑھ سکیں۔ |
|
|
4۔ تاما
آرٹ یونیورسٹی لائبریری: |
جاپان میں موجود تاما آرٹ یونیورسٹی
لائبریری میں کتابوں کا قیمتی ذخیرہ بڑی تعداد میں موجود ہے۔ یہاں صرف 7
لاکھ 7 ہزار کتابیں جاپانی زبان میں موجود ہیں۔ جبکہ 4 لاکھ 7 ہزار غیر
ملکی زبانوں میں لکھی گئی کتابیں بھی رکھی گئی ہیں۔ اس لائبریری کی عمارت
بہت خوبصورت ہے، اس کی دیواروں پر بڑے بڑے شیشے لگائے گئے ہیں، جن سے روشنی
چھن کر اندر آتی ہے اور لائبریری ہر وقت روشن سی لگتی ہے۔ |
|
|
5۔ نیشنل
لائبریری، بیلاروس: |
بیلا روس کی نیشنل لائبریری کی عمارت جدید
انداز کی بنائی گئی ہے۔ اس کے باہر کی جانب بھی مختلف رنگوں کی لائٹیں
جگمگاتی ہیں، جس کہ وجہ سے یہ رات کے اندھیروں میں بھی اجالا بکھیرتی
دکھائی دیتی ہے۔ اس لائبریری کو منک لائبریری کے نام سے بھی جاْنا جاتا ہے۔
اس میں تقریباً 9 ملین کتابیں موجو دہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں دنیا کی 80
زبانوں کی کتابیں موجود ہیں۔ |
|