|
|
شوبز انڈسٹری میں ہر کچھ دن بعد کسی نا کسی کی طلاق کے حوالے سے خبریں
گردش کرنے لگتی ہیں لیکن ان خبروں کو اس وقت تسلیم کرنے کا دل نہیں
چاہتا جب تک خود وہ شخص اس کی تصدیق نا کردے۔۔ |
|
آج سے چار سال قبل ایک شادی ہوئی ماڈل اور اداکارہ ربیعہ چوہدری کی میوزیشن
اور گلوکار میکال حسن سے۔۔۔اس شادی کو کافی حد تک پرائیوٹ ہی رکھا گیا اور
خاندان اور گھر کے قریبی لوگوں نے شرکت کی ۔۔۔ |
|
ربیعہ نے اپنی شادی کے ایونٹس کو کافی انجوائے بھی کیا تھا اور ان کی
خالاؤں نے باقاعدہ ان کے لئے ڈھولکیاں بھی رکھی تھیں۔۔۔لیکن اب چار سال بعد
ربیعہ چوہدری اپنی زندگی کے اس اہم ترین حصہ پر بول ہی پڑیں- |
|
|
|
حال ہی میں ربیعہ نے طلاق کے حوالے سے معاشرے کی سوچ پر بات کرتے ہوئے کہا
کہ ہم لڑکیوں کو طلاق لینے پر اتنا بیچارہ کیوں بنا دیتے ہیں۔۔۔ایسا کیوں
لگتا ہے کہ اب لڑکی کی زندگی ختم ہوگئی۔۔۔ہائے بیچاری کے ساتھ یہ کیا ہوگیا،
ہائے بیچاری کی زندگی تباہ ہوگئی۔۔۔یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ طلاق وقت پر
لینے کی وجہ سے اس کی باقی زندگی تباہ ہونے سے بچ گئی ہو۔۔۔ |
|
ربیعہ چوہدری نے اپنی زندگی کے بارے میں بتایا کہ یہ سچ ہے کہ میں نے پسند
سے شادی کی اور میں اپنی شادی سے بہت خوش تھی لیکن شادی کے فوراً بعد ہی
مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور میں نے کچھ ہی وقت میں طلاق لے لی۔۔۔ |
|
ربیعہ نے کافی حد تک کھل کر کہا کہ میں بہت پہلے سے جانتی تھی کہ لوگ بد
تہذیب اور غصہ والے ہوتے ہیں لیکن پتہ جب ہی چلتا ہے جب آپ انہیں خود قریب
سے دیکھ لیں۔۔اور کچھ حالات ایسے ہوتے ہیں جس میں کسی ایک کو قدم بڑھانا
پڑتا ہے۔۔۔ |
|
ربیعہ چوہدری نے کہا کہ میں کبھی نہیں چاہتی تھی کہ اس موضوع پر بات کروں
یا اپنی ذاتی زندگی کو سامنے لاؤں لیکن یہ صرف میں نہیں ۔۔۔بلکہ ہزاروں
عورتیں ہیں جو اس وقت سے گزرتی ہیں اور اکثر خود کو الزام دیتی ہیں کہ ان
کی شادی چل نہیں پائی۔۔۔انہیں یہ بتایا جاتا ہے اپنے شوہر اور سسرال والوں
کے ذریعے کہ تم میں کوئی مسئلہ ہے، تمہیں خود کو بدلنا ہوگا ایک اچھی بیوی
کے ماڈل میں فٹ ہونے کے لئے۔۔اور یہ سوچ اکثر لڑکیوں کی شخصیت کو کھوکھلا
کردیتی ہے |
|
|
|
آخر میں ربیعہ نے لکھا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے
کہنا۔۔۔چھوڑو بیکار کی باتوں میں کہیں بیت نا جائے رینا۔۔۔ |
|
وہ ان لڑکیوں کو ہمت دینا چاہتی ہیں جو طلاق کے بعد خود میں ہی غلطیاں تلاش
کرکے اپنی شخصیت کو کھو دیتی ہیں۔۔۔درحقیقت وہ زندگی ان کے لئے مناسب ہی
نہیں ہوتی اس لئے ان کا الگ ہونا ہی بہتر ہوتا ہے۔۔۔ |