|
|
ہر انسان سوچتا ہے کہ کہیں سے اسے سستا کچھ مل جائے، یا
کوئی تحفہ میں کچھ دے دے۔۔۔لیکن اپنے منہ سے یہ سب باتیں کرتے انسان کو آتی
ہے کافی شرم۔۔۔لیکن شوبز کی دنیا ایسے لوگوں سے بھری ہوئی ہے۔۔۔یہ وہ لوگ
ہیں جو سمجھتے ہیں کہ تمام بزنس ان کی پروموشن کی وجہ سے ہی چل رہے ہیں اور
ان کا انداز کام کروا کر بھی ایسا ہوتا ہے جیسے انہوں نے ہی کسی کو فائدہ
پہنچایا ہے۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ تمام لوگ جو انڈسٹری میں کام کر رہے
ہیں اور بزنس کا آغاز کیا ہے وہ ان کے ان پینتروں کو بہت اچھی طرح سمجھ گئے
ہیں۔۔۔ |
|
حرا |
حرا مانی کو اس وقت شوبز انڈسٹری میں کئی لوگ اسی حوالے
سے جانتے ہیں۔۔۔یہ سچ ہے کہ حرا نے بہت کم عرصے میں اپنی محنت سے ایک مقام
بنایا لیکن اب وہ اس مقام پر اپنا حق کچھ اس طرح جتاتی ہیں کہ جب بھی انہیں
کوئی کام کروانا ہو تو وہ اسے مفت میں ہی کرنا چاہتی ہیں۔۔۔شوبز میں کچھ
لوگوں نے اپنا بزنس جب شروع کیا تو یہی سنا گیا کہ وہ حرا سے پیسے نکلوانے
میں ناکام رہے۔۔۔حرا اب یہ سوچ چکی ہیں کہ اگر انہوں نے مائیکل جیکسن کی
طرح کسی بھی جگہ قدم رکھا تو وہ جگہ سونے کی ہوجائے گی۔۔۔لیکن حقیقت اس کے
برعکس ہے۔۔۔بہت سارے لوگ اب ان کے اس عمل سے گھبرانے لگے ہیں۔۔۔ |
|
|
میرا |
فلمسٹار میرا کے تو اس معاملے میں انداز ہی نرالے
ہیں۔۔۔وہ جو جوڑا پہن لیتی ہیں اسے اتارنا نہیں چاہتیں، اس کو واپس کرنے سے
پہلے سو بہانے تراشتی ہیں۔۔۔اگر انہیں کوئی کام کروانا ہو تو اپنے خود کے
اتنے مسائل بتاتی ہیں کہ سامنے والا بے بس ہوجاتا ہے اور انہیں مجبورا
انہیں اپنے بزنس کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ہی پڑتا ہے۔۔۔کچھ جگہ وہ خود بھی بے
وقوف بن جاتی ہیں لیکن اکثر وہ کہیں جاتی ہیں تو اپنے نام کا زور چلاتی ہیں
اور کوشش کرتی ہیں کہ مفت میں ہی سارا کام ہوجائے۔۔ |
|
|
سعود |
فلمسٹار سعود بھی اس معاملے میں کافی ہوشیار ہیں۔۔۔انہیں
اگر کوئی برانڈ یا کوئی جگہ سمجھ میں آجائے تو وہ اس سے بھرپور فائدہ
اٹھاتے ہیں۔۔۔جیب ہلکی کرنے سے ان کا دل بھی کافی گھبراتا ہے اس لئے جب بھی
کوئی نیا برانڈ آتا ہے تو سعود اسے آفر دے ہی دیتے ہیں اپنے آنے کی اور پھر
تصاویر کے بدلے کام بھی ہوجاتا ہے۔۔۔ |
|