عام زندگی میں بھی میک اپ ۔۔۔سب سے زیادہ تیار رہنے والی اداکارائیں۔۔۔

image
 
شوبز میں کام کرتے ہیں تو دکھاوا تو ضروری ہے۔۔۔کبھی بھی کوئی بھی کر سکتا ہے سوال۔۔۔کوئی بھی تصویر سوشل میڈیا کی زینت بن سکتی ہے س لئے تیاری میں رہتی ہیں پوری۔۔۔کچھ شوبز اداکارائیں جن کی دنیا ہے میک اپ کے بغیر ادھوری
 
رمشا خان
ویسے تو رمشا اکثر اس بات پر معصوم بن جاتی ہیں کہ انہیں تیار ہونے کا کوئی تجربہ نہیں لیکن سچ کچھ اور ہی ہے۔۔۔وہ اسکرین پر بھی کم میک اپ کے ساتھ آنا پسند نہیں کرتیں اور شاپنگ مال بھی جائیں تو گھنٹہ بھر کی تیاری تو ضروری ہے۔۔۔آئی شیڈ سے لے کر لپ سٹک کے رنگوں تک ۔۔۔انہیں رہتا ہے اپنی تیاری کا بھرپور خیال۔۔۔
image
 
یشمہ گل
یشمہ کا تو پرس ہی میک اپ کی دکان ہے اور انہیں میک اپ لگائے بغیر چین ہی نہیں آتا۔۔۔کوئی رونے والا سین بھی ہو تو یشمہ کی تیاری کم نہیں ہوتی ۔۔۔تو عام زندگی میں بھی وہ اس بات کے لئے تیار رہتی ہیں کہ کوئی تصویر سوشل میڈیاپر بغیر میک اپ کے نا آجائے۔۔۔
image
 
زارا نور عباس
ایک دور تھا جب زارا میک اپ کم کرتی تھیں اور انہیں اس بات کی پرواہ نہیں تھی کہ تصویر میں میک اپ کیسا ہے۔۔۔لیکن اب تو یہ حالات ہیں کہ اگر کوئی تصویر بغیر میک اپ کے آجائے تو بھی ناراض ہوجاتی ہیں۔۔۔بہت سوچ سمجھ کر اپنی مینیجر سے کہہ کر بہترین تصاوریر میک اپ کے ساتھ ہی ڈلواتی ہیں اور پرس میں بھی میک اپ کا سامان ہمیشہ ریڈی رہتا ہے۔۔۔
image
 
صبور علی
سجل علی کو تو میک اپ کا شوق تھا ہی لیکن صبور ان سے دو ہاتھ آگے ہیں۔۔۔وہ جب تک ڈارک لپ اسٹک نا لگائیں ان کا چہرہ نامکمل ہی رہتا ہے اور صبور کہیں بھی بغیر میک اپ کے جانا پسند نہیں کرتیں۔۔۔کردار بھی وہی چنتی ہیں جن میں یہ ڈیمانڈ ہو کہ میک اپ زیادہ کرنا ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: