نام بڑا لیکن ریٹنگ نہیں۔۔۔ایسے فنکار جو کامیاب ہیں لیکن انٹرویو کی ریٹنگ نہیں

image
 
ضروری نہیں کہ جسے عوام سپر سٹار بنا دے وہ ہر معاملے میں ہی کامیاب ہوجائے،۔۔۔۔ایسے کئی ستارے ہیں جو بڑی اسکرین کے پردے پر اور چھوٹی اسکرین پر راج کرتے ہیں لیکن جب وہ بنتے ہیں کسی شو کے مہمان تو ریٹنگ کا گراف نیچے آجاتا ہے۔۔۔
 
ثانیہ سعید
اداکارہ ثانیہ سعید اگرچہ ایک بہت بڑا نام ہیں اور لوگ انہیں بہت پسند بھی کرتے ہیں لیکن سچ تو یہ ہے کہ بہت سارے شوز میں انہیں بلانے سے گریز کیا جاتا تھا کیونکہ ریٹنگ کا گراف بہت نیچے آجاتا تھا۔۔۔ثانیہ سعید گفتگو میں کافی فلسفیانہ ہوجاتی ہیں اور عوام کو مصالحہ کی عادت ہے ۔۔۔اس لئے وہ سادہ صفت ثانیہ سے متاثر تو ہوتی ہے لیکن انہیں بہت دیر تک نہیں دیکھ پاتی۔۔۔
image
 
ماہرہ خان
ماہرہ خان ایک بین الاقوامی اداکارہ بننے کے باوجود اسکرین پر کچھ ایسی نظر آتی ہیں کہ لوگ ان کا انٹرویو مکمل نہیں سن پاتے۔۔۔وہ اداکاری میں ضرور کامیاب ہیں لیکن شوز میں ان کا گراف اکثر زیرو بھی ہوجاتا ہے۔۔۔شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ماہرہ اسکرین پر بہت بناوٹی نظر آتی ہیں۔۔۔ایسا لگتا ہے کہ معصوم بننے کا ماسک لگا کر شو میں آتی ہیں۔۔۔اور عوام اس بات کو پسند نہیں کرتی۔۔۔
image
 
صنم سعید
صنم سعید ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن انٹرویوز میں وہ بہت سمٹ کر بولتی ہیں اور عوام ان کو بہت دیر سن نہیں پاتی۔۔۔ان کی شخصیت پر بہت ساری باتیں سوٹ نہیں کرتیں اور وہ جو بتاتی ہیں ان میں سے زیادہ تر سچ نہیں لگتا۔۔صنم سعید کی ریٹنگ نا آنے کی وجہ تو صحیح سے نہیں معلوم لیکن وہ شوز میں کامیابی کے لئے بہترین انتخاب نہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: