|
|
کہتے ہیں ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے لیکن اس سال کے
آغاز سے ہی اسے تکلیفوں کے سال کا نام مل گیا۔۔۔کورونا اور کئی کئی حادثات
نے مل کر اس سال کو کافی حد تک پر اسرار اور تکلیف دہ بنایا لیکن ایک اور
ایسی بری خبر ہے جو اس سال بہت بار سننے کو ملی۔۔۔رشتہ ٹوٹنے یا پھر
علیحدگی کی خبریں۔۔۔شوبز میں ایسی کئی جوڑیاں ہیں جن کے رشتہ ختم ہونے کی
خبر نے اس سال کو اور بھی افسردہ بنا دیا |
|
سائرہ یوسف اور شہروز
سبزواری |
یہ علیحدگی پچھلے سال کی آمنہ اور مہیب کی علیحدگی کے
بعد دوسری سب سے تکلیف دہ جدائی تھی۔۔۔جسے ہضم کرنا ابھی تک لوگوں کے لئے
آسان نہیں۔۔۔اس سال میں ایسا کیا ہوا کہ دونوں کی برداشت نے دم توڑ دیا اور
سائرہ کئی مہینوں سے اپنے گھر ہی چلی گئی تھیں۔۔۔پھر شہروز کا پہلے انکار
اور پھر اقرار۔۔۔پھر دوسری شادی تک کا سفر۔۔۔یہ سب کچھ اسی سال کے حصے میں
آیا۔۔ |
|
|
فرحان اور عروہ |
ایک ایسی جوڑی جسے محبت کی مثالوں کے لئے چنا جاتا
تھا۔۔۔جن کے پیار کا آغاز ہی پیرس کے خوبصورت شہر کو بنایا گیا لیکن اختتام
ایسا کہ دونوں کو اب ایک دوسرے سے کوئی محبت اور کوئی تعلق ہی نہیں
رکھنا۔۔۔ایسا انجان بن جانے والا سال تو کبھی نہیں دیکھا۔۔۔فرحان جو عروہ
کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ہی چلتے تھے اور دونوں کی آنکھوں میں ایک دوسرے
کے لئے پیار کی شمعیں جلتی تھیں ۔۔۔وہ سب اس سال میں بجھ گئیں۔۔۔دونوں نے
ایک دوسرے سے اپنا نام تک جدا کردیا۔۔۔ |
|
|
فیروز اور علیزے سلطان |
انڈسٹری کا ایک ایسا نوجوان جس نے اپنے گھر والوں کی
پسند سے شادی کی اور اس شادی کو بہترین انداز میں نبھایا۔۔۔سب ان کی جوڑی
پر رشک کرتے تھے لیکن پھر اڑتی اڑتی یہ خبریں بھی آگئیں کہ اب ان دونوں کے
درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔۔۔ابھی بھی سب یہی دعا کر رہے ہیں کہ یا تو یہ خبر
جھوٹی ہو یا پھر یہ علیحدگی وقتی ہو اور مصالحت کا کوئی راستہ نکل
آئے۔۔۔کیونکہ اگر یہ سچ ہے تو سال کی ایک سب سے تکلیف دہ سچائی ہے۔۔۔ |
|