ووٹ : جی بی الیکشن

جو لوگ ووٹ کو شہادت، امانت اور وکلالت سمجتھے ہیں ان کو چاہیے کہ پھر ووٹ ہر حال میں JUI یا کسی دینی و مذہبی جماعتوں کے مولوی، مفتی،شیخ والواعظ اور مذہب پرست امیداروں کو دیں کیونکہ ان کی امانت، شہادت اور وکالت کے لیے سب سے اچھے وہی ہیں.

اگر آپ ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں. دینی جماعتوں اور امیدواروں کو بالکل بھی ووٹ کاسٹ نہیں کرتے بلکہ مخالفت کرتے ہیں، بالخصوص وہ مولوی، شیخ اور الواعظ صاحبان خود ووٹ کسی لبرل اور سیکولر سیاسی پارٹی یا اپنی ذات پات اور ذاتی مفاد کے لیے ووٹ ان کے علاوہ کسی اور کو کاسٹ کرتے ہیں اور ان کی کمپین چلاتے ہیں اور عوام کو ووٹ کی شرعی حیثیت سمجھا کر امانت ودیانت اور شہادت و وکالت بتانے لگتے ہیں اور اس کو کفر و اسلام کا مسئلہ بنادیتے ہیں وہ دراصل خود تو اس پر عمل نہیں کرتے بلکہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کو بیقوف بناتے ہیں اور ان کے جذبات سے کھیلتے ہیں.
ایسے لوگوں کے لیے اللہ کا واضح فرمان ہے.

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لِمَ تَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا تَفۡعَلُوۡنَ (الصف؛2)

اے ایمان والو! تم وہ بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں ۔

ایک اور جگہ میں اس مفہوم کو اللہ نے یوں بیان فرمایا ہے.

اَتَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبِرِّ وَ تَنۡسَوۡنَ اَنۡفُسَکُمۡ.

کیا لوگوں کو بھلائیوں کا حکم کرتے ہو؟ اور خود اپنے آپ کو بھول جاتے ہو. (بقرہ: 44)

عوام ان سے پرہیز کریں اور جو اسمبلی و حکومت اور انتظامیہ میں آپ کے حلقے اور علاقے کے لیے بہتر آواز اٹھاسکے اور آپ کے حقوق کا ہر طرح تحفظ کرسکے اسی کو ووٹ دیجے.اگر آپ کے حقوق کا درست تحفظ مولوی و شیخ کرتا ہے اورآپ کے مسائل کا حل اسی کے پاس ہےتو اس کو ترجیحی بنیادوں پر ووٹ دیں. ووٹ کا اصل حق دار وہی ہیں. اگر ایسا نہیں ہے تو رانگ نمبرز سے پرہیز کیجے.رانگ نمبر کسی بھی وقت off ہوسکتا ہے.
احباب کیا کہتے ہیں؟
 
Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 433985 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More