|
|
محبت کا تعلق تو دل سے ہوتا ہے اور دل کہاں کسی کی سنتا
ہے۔۔۔یہ کوئی پابندی نہیں لگاتا خود پر اور اپنے اظہار کا بس ایک موقع
چاہتا ہے۔۔۔شوبز میں ا یسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے پہلی محبت کے لئے کسی
اور کو چنا تھا اور اظہار بھی کیا لیکن کوئی نا کوئی وجہ ان کی محبت کی
کامیابی کے آڑے آگئی۔۔۔ |
|
میرا اور سعود |
یہ حقیقت ہے کہ سعود آج ایک ہنستی مسکراتی خوشحال زندگی
گزار رہے ہیں لیکن جب وہ فلمی دنیا میں مصروف تھے تو ان دنوں ان کی زندگی
میں میرا شامل ہوئیں۔۔۔سعود انہیں اپنانے کے لئے انتہائی سنجیدہ تھے لیکن
میرا انہیں غیر سنجیدہ نظر آئیں۔۔۔میرا نے خود بارہا اپنے انٹرویوز میں اس
بات کا افسوس ظاہر کیا کہ انہوں نے سعود کی محبت کو اس وقت نہیں اپنایا اور
شاید وہ وقت انہوں نے خود ہی گنوایا۔۔۔ورنہ آج سعود کی زندگی میں وہ ہوتیں۔۔۔ |
|
|
فخر عالم اور مشی خان |
بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ جب مشی خان کو آئے
زیادہ وقت نہیں گزرا تھا تو فخر عالم ان کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے اور
انہوں نے اپنی اس محبت کا اظہار بھی کیا تھا۔۔۔وہ چاہتے تھے کہ ان کی شادی
مشی سے ہوجائے لیکن مشی خان نے اس رشتے کو قبول نہیں کیا اور فخر نے بعد
میں دبئی جا کر ہی شادی کر لی۔۔۔ |
|
|
میکال ذوالفقار اور زارا
شیخ |
اداکار میکال ذوالفقار کی شادی تو ختم ہوچکی ہے اور وہ
اپنی بیٹیوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں لیکن اس شادی سے پہلے میکال کی زندگی
میں شامل تھیں زارا شیخ۔۔۔وہ زارا شیخ کی بھی آمد کے دن تھے اور وہ نہایت
کامیابی سے اپنا سفر طے کر رہی تھیں۔۔۔لیکن اس محبت کو منزل نہیں مل پائی
اور زارا شیخ نے شادی سے منع کردیا۔۔۔ |
|
|
نادیہ افگن اور انجم
شہزاد |
اداکارہ نادیہ افگن کی زندگی میں ڈرامہ فیملی فرنٹ کے
بوبی شامل تھے لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر ان کا رشتہ چل نا پایا اور اس کے
بعد انجم شہزاد نے بھی شادی کرلی اور دو بیٹیاں ہیں جبکہ نادیہ بھی آج ایک
شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں۔۔۔ |
|