مجھے اپنی شادی پر کیوں نہیں بلایا، حرا مانی کا اپنی ساتھی اداکاراؤں سے شادی پر نہ بلانے پر شکوہ

image
 
شوبز سے جڑے لوگ بظاہر چمکتے چہروں کے ساتھ ایک دوسرے سے بہت اچھی طرح ملتے ہوئے نظر آتے ہیں مگر حقیقت میں ان کے تنازعات ہمیشہ سے چلتے رہتے ہیں- ایک ہی پروفیشن میں کام کرنے کے سبب ایک جانب تو ان کے درمیان پروفیشنل جیلسی بہت ہوتی ہے اس کے علاوہ جس طرح ایک گھر میں رہنے والے برتن بھی آپس میں ٹکراتے ہیں اسی طرح ایک ساتھ کام کرتے ہوئے نوک جھونک ہو جانا ایک فطری بات ہے- یہی وجہ ہے کہ شوبز کے افراد کے جھگڑے سامنے آتے رہتے ہیں-
 
مگر انتہائی کم وقت میں اپنے کام اور صلاحیت سے جگہ بنانے والی حرا مانی کے قریبی حلقوں کا یہ ماننا ہے کہ حرا مانی ایک بہت ہی سادہ انسان ہیں اور ان کے اندر اتنی شہرت اور کامیابی کے باوجود وہ نخرہ اور غرور اب تک نہیں آسکا جو کہ شوبز کے لوگوں کا وطیرہ ہے- یہی وجہ ہے کہ جو بھی بات ان کے دل میں ہوتی ہے وہ منہ پر کہہ دیتی ہیں اس وجہ سے کچھ افراد ان کو منہ پھٹ بھی کہتے ہیں-
 
حالیہ دنوں میں میرا سیٹھی کے یو ٹیوب چینل کے لیے ان کا ایک انٹرویو سامنے آیا جس میں میرا سیٹھی نے ان سے سوال کیا کہ شوبز کے لوگ ایک دوسرے کے دوست نہیں ہوتے- جس پر حرا نے اپنی سادگی سے بھر پور جواب دیا کہ ان کا یہ ماننا ہے کہ شوبز کے لوگ بھی ایک دوسرے کے دوست ہو سکتے ہیں اور دوست تو وہی ہوتا ہے جس سے ہم اپنے خوشی اور غم بانٹ سکیں-
 
image
 
مگر اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی ازلی سادگی اور دل کی بات دل میں نہ رکھنے والی عادت کے مطابق میرا سیٹھی سے یہ گلا بھی کر دیا کہ شوبز کی ساتھی اداکارائيں جب شادی کرتی ہیں تو پتہ نہیں کیوں ان کو نہیں بلاتی ہیں
 
اس موقع پر انہوں نے سب سے پہلے سجل علی کا نام لیا جس نے انہیں اپنی شادی پر نہیں بلایا اس کے بعد اقرا عزیز کا نام لیا جس نے بھی اپنی شادی پر ان کو نہیں بلایا اس کے بعد انہوں نے سارہ خان کا نام لیا یہاں تک کہ انہوں نے میرا سیٹھی کو ان کے منہ پر کہہ دیا کہ آپ نے بھی اپنی شادی پر مجھے نہیں بلایا تھا-
 
جس پر میرا سیٹھی ایک دم سے شرمندہ ہو گئيں اور ان کا کہنا تھا کہ میں نے واٹس ایپ پر اپنے ساتھی اداکاروں کو شادی کی دعوت دی تھی مگر چونکہ میرے پاس آپ کا نمبر نہیں تھا اس وجہ سے میں آپ کو دعوت نہ دے سکی تھی-
 
image
 
یاد رہے کہ سجل علی کو ٹی وی پر متعارف کروانے کا سہرا حرا مانی اور ان کے شوہر مانی کے سر ہے جنہوں نے ان کو پہلی بار اپنے ایک ٹی وی شو میں بریک دیا تھا- اس حساب سے حرا مانی کا سجل علی سے گلہ تو بنتا ہی ہے ۔ امید ہے کہ اب آنے والے دور میں ساتھی اداکار حرا مانی کو یاد رکھیں گے اور ان کو اپنی شادی پر ضرور بلائيں گے کیوں کہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کو شادی پر جانے کا بہت شوق ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: