آہ سابق وزیراعظم ظفراﷲ جمالی بھی نہ رہے

سابق وزیراعظم میر ظفر اﷲ جمالی اراولپنڈی کے اے ایف آئی سی ہسپتال میں کئی روز سے زیرعلا ج تھے وہ 2دسمبر2020کو انتقال کرگئیاس سے پہلے صدرمملکت عارف علوی نے ٹوئٹ پران کی خبرکی پوسٹ لگائی تومیرظفراﷲ جمالی کے بیٹے نے جواب میں ٹویٹ کیاکہ وہ ابھی زندہ ہیں توصدرمملکت نے معذرت کے ساتھ اپناٹویٹ ڈیلیٹ کیامگر بدھ کو سابق وزیر اعظم کی نواسی سینیٹر ثناء، جمالی اور میر ظفر اﷲ جمالی کے صاحبزادے صوبائی وزیر میر عمر جمالی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیر اعظم میر ظفر اﷲ جمالی انتقال کرگئے ہیں،ان کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقے روجھان جمالی میں ادا کی جائے گی۔بدھ کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلوچستان میر عمر خان جمالی نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نماز جنازہ آج جمعرات کو آبائی علاقے روجھان جمالی میں ادا کی جائے گی۔ظفر اﷲ خان جمالی کو چند روز قبل طبیعت خراب ہونے پر اسلام آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی،ڈاکٹرز نے چند دن قبل ظفر اﷲ خان جمالی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا تھا۔سابق وزیراعظم کو رواں سال مئی میں بھی کورونا ہوا تھا، اس کے علاوہ وہ گردوں کی بیماری اور عارضہ قلب میں بھی مبتلا تھے۔سابق وزیراعظم میر ظفراﷲ جمالی دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور رواں ماہ مئی میں انھیں کورونا وائرس بھی ہوا تھا، میر ظفراﷲ خان جمالی کو اتوار کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔کچھ دن پہلے بھی ان کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلی تھی تاہم ان کے اہل خانہ نے اس وقت ان کے موت کی خبر کی تردید کرتے ہوئے عوام سے ان کے لیے دعا کی اپیل کی تھی۔سینیٹرثنا جمالی اور ان کے بیٹے عمر جمالی نے سابق وزیراعظم ظفر اﷲ جمالی کیانتقال کی تصدیق کردی، ظفراﷲ جمالی کوان کے آبائی علاقے ڈیرہ مرادجمالی میں سپردخاک کیا جائے گا۔سابق وزیراعظم میرظفر اﷲ جمالی یکم جنوری 1944 کو پیدا ہوئے، ان کا تعلق ضلع نصیرآباد کیعلاقے روجھان کے سیاسی خاندان سے تھا اور 23 نومبر 2002 کو13ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔میرظفراﷲ جمالی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرپہلی بار رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے، انہیں جنرل ضیاء، کے دور میں وزیرمملکت مقررکیا گیا، میرظفراﷲ جمالی 2 بار سینیٹ کے رکن بھی رہے، وہ وزیراعلٰی، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان بھی رہے۔ میر ظفراﷲ جمالی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔سابق وزیر اعظم میر ظفر اﷲ جمالی کے انتقال پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیف ا?ف ا?رمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔ میر ظفر اﷲ جمالی نے سیاسی کیریئرکا آغاز 1970 میں کیا اور پہلی بار 1970 کے الیکشن میں حصہ لیا۔میر ظفراﷲ خان جمالی ملک کے 15 ویں وزیراعظم رہے ہیں، وہ 23 نومبر 2002 سے 26 جون 2004 تک وزیراعظم رہے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم لارنس کالج مری سے حاصل کی، بعد میں انہوں نے ایچیسن کالج لاہور سے اے لیول کیا، گریجویشن گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا، بعد ازاں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی۔میر ظفر اﷲ جمالی نے اپنے سیاسی کیرئر کا آغاز 1970 میں کیا تھا، 1977 کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر پہلی بار بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور صوبائی وزیر بھی رہے۔جنرل ضیا الحق کے دور میں انہیں وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت مقرر کیا گیا، اس کے بعد 1985 کے عام انتخابات میں دوبارہ اپنے حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور اس وقت کے وزیر اعظم کی وفاقی کابینہ میں شامل رہے، انہیں وفاقی وزیر پانی و بجلی کی وزرات ملی۔1988 میں ظفر اﷲ خان جمالی نگران وزیراعلی بلوچستان رہے، 1988 کے عام انتخابات میں دوبارہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور وزیر اعلی بلوچستان کے منصب پر فائز رہے۔1993 کے عام انتخابات میں وہ مسلم لیگ کے ٹکٹ پر دوبارہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوگئے، وہ 1994 اور 1997 میں سینیٹ کے رکن بھی رہے اور 1997 میں دوبارہ نگراں وزیراعلی بلوچستان رہے۔میر ظفراﷲ خان جمالی وزیر اعظم پاکستان کے منصب پر فائز رہے، وہ 23 نومبر 2002 کو پاکستان کے تیرویں وزیراعظم منتخب ہوئے اور 26 جون 2004 کو وزرات عظمیٰ کے منصب سے مستعفی ہوگئے تھے۔انہیں کھیلوں سے بھی بہت دلچسپی تھی، وہ زمانہ طالب علمی میں خود بھی ہاکی کھیلتے رہے، وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔ میر ظفر اﷲ جمالی کے دادا جعفر جمالی نے ایوب خان دور میں محترمہ فاطمہ جناح کا ساتھ دیا اور ان کے لئے الیکشن کی مہم بھی چلائی۔ ان کے آباؤ اجداد قائد اعظم کے قریبی ساتھی تھے۔ قائد اعظم جب بھی بلوچستان جاتے تو وہ میر ظفر اﷲ جمالی کے دادا جعفر جمالی کے ہاں بطور مہمان قیام پذیر ہوتے۔ میر ظفر اﷲ جمالی وزیر پانی و بجلی بھی رہے اور وہ ہمیشہ کالا باغ ڈیم کے حق میں دلا ئل دیتے تھے۔ سابق وفاقی وزیر شہباز حسین چوہدری نے سابق وزیراعظم میر ظفراﷲ خان جمالی کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک محب وطن سے محروم ہو گیا گورنر بلوچستان امان اﷲ یاسین زئی‘ وزیراعلیٰ جام کمال خان‘ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو‘ ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل‘ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ‘ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل‘ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی‘ سینیٹر عثمان خان کاکڑ‘ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ‘ جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع‘ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی‘ پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء، سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل‘ ا نے میر ظفراﷲ جمالی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبروجمیل عطاء فرمائی صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ودیگرسیاسی سماجی ومذہبی لوگوں نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اﷲ خان جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔ چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالق،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت،سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدر ی پرویز الٰہی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری نے نے بھی میر ظفر اﷲ خان جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پورے پاکستان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرا دیا اور کہا کہ مرحوم میر ظفراﷲ خان جمالی کی ملک و قوم کیلئے سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا۔کچھ لوگ کروناکوایزی لے رہی ہی ان کیلئے یہی پیغام ہے کہ میرظفراﷲ جمالی کوبھی کروناہواتھاجس وجہ سے وہ مسلسل بیماررہے توخدارااپنی اوراپنے پیاروں کی حفاظت کریں۔
 

Ali Jan
About the Author: Ali Jan Read More Articles by Ali Jan: 288 Articles with 198557 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.