اگلے سال یہ والدین بن جائیں گے۔۔۔شوبز ستارے جن کے گھر آنے والے ہیں ننھے مہمان

 
image
 
بچے تو کسی بھی گھر کی رونق ہوتے ہیں اور جس گھر میں ان کی آمد ہو متوقع ۔۔۔وہ گھر بن جاتا ہے خوشیوں کا گہوارہ۔۔۔کوئی بھی اس گھر کے آنگن کی خوشیوں کا اندازہ نہیں لگا سکتا۔۔۔بھارتی اور پاکستانی شوبز میں بھی اگلے سال سے ہی ننھی کلکاریاں گونجنا شروع ہو جائیں گی۔۔۔کیونکہ اس سال یہ آوازیں گونج اٹھیں ــ’’میں امید سے ہوں‘‘
 
انوشکا شرما اور ورات کوہلی
بھارتی انڈسٹری اور کرکٹ کی جوڑی انوشکا اور ورات کوہلی نے اس سال کے درمیان میں یہ خبر سنائی کہ ان کے گھر آنے والی ہے ایک خوشی۔۔۔اس دوران انوشکا نے ایسی ایسی ورزشیں کیں کہ لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ یہ دونوں کہیں اپنے سارے گر آنے والے مہمان پر تو نہیں آزما رہے۔۔۔لیکن دونوں اچھی طرح جانتے ہیں کہ خوشی کے ساتھ ساتھ فٹنس اور صحت بھی کتنی ضروری ہے۔۔۔۲۰۲۱ کے جنوری میں ان کے گھر سے کلکاریوں کی آواز گونجے گی۔۔۔
image
 
کرینہ کپور اور سیف علی خان
کرینہ کپور اور سیف علی خان کے پہلے بیٹے کو بھی لوگ کافی پسند کرتے ہیں اور ننھے تیمور بھی چھوٹی سی عمر میں ایک طویل فین فالونگ لے کر بیٹھے ہیں۔۔۔تیمور تو ہو بہو اپنے نانا اور ماں کی کاپی ہیں لیکن دوسری بار جو خوشی کی خبر ملی ہے سے سن کر سب نے ہی کہا کہ اس بار اگر بیٹی ہوجائے تو فیملی مکمل ہوجائے گی۔۔۔ان کے گھر آنے والے بچے کی آمد ۲۰۲۱ مارچ میں متوقع ہے اور دونوں والدین اسے لے کر کافی خوش ہیں
image
 
کرکٹر حسن علی اور سامعہ علی
پاکستانی کرکٹر حسن علی کی بیگم نے کچھ دن پہلے یہ اعلان کیا کہ وہ اور حسن اپنے گھر میں آنے والے ننھے مہمان کی آمد کی تیاریاں کر رہے ہیں اور کافی خوش ہیں۔۔ان دونوں نے پچھلے سال دبئی میں شادی کی اور بہت ہی قریبی لوگ اس شادی کی تقریب میں شامل تھے۔۔۔سامعہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ چاہے یہ دن کتنے ہی تلیف دہ ہوں لیکن ایک چھوٹی سی کک مجھے یہ احساس دلاتی ہے کہ سب ٹھیک ہوجائے گا الحمد اﷲ۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: