انہیں اسکرین پر آنے کے لئے اجازت کی ضرورت ہے۔۔۔نتاشا علی کی شادی

image
 
کرونا کے آنے کے باوجود کچھ لوگوں نے زندگی کو ایک نئی ڈگر پر لانے کا فیصلہ کر ہی لیا۔۔۔شادی کی خبروں میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا اور فرق پڑا تو اتنا کہ شادی میں سادگی نمایاں نظر آئی۔۔۔شوبز ستاروں میں اس سال ایک ایسا ہی نام تھا نتاشا علی جو اچانک سے ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔۔۔ان کے شوہر کو لوگوں نے سوشل میڈیا پر ہی پہلی بار دیکھا اور زیادہ باتیں ان کے بارے میں پتہ نہیں چل پائیں۔۔۔
 
حال ہی میں نتاشا نے نادیہ خان کے مارننگ شو میں شرکت کی اور بہت ساری باتیں اپنی شادی کے حوالے سے بتائیں۔۔۔سب سے پہلی بات تو یہ کہ نتاشا کے شوہر کا تعلق شوبز سے نہیں بلکہ وہ ایک سول انجینئر ہیں اور گورنمنٹ آفیسر ہیں۔۔۔انہیں اسکرین پر بغیر اجازت کے بیٹھنا منع ہے۔۔۔
 
image
 
یہ شادی کچھ اس طرح سے ہوئی کہ نتاشا کی ملاقات شاہ زیب سے اسلاماباد میں دوستوں کے توسط سے ہوئی۔۔۔وہیں دوستی ہوئی اور قریب چار ماہ صرف دوستی کا ہی سلسلہ رہا۔۔۔شاہ زیب ایک شرمیلے انسان ہیں لیکن انہوں نے خود ہی چار ماہ بعد نتاشا سے شادی کے بارے میں پوچھا۔۔نتاشا کے گھر والے ایک سال سے ان کے پیچھے پڑے تھے کہ شادی کرلو، شادی کرلو۔۔۔تو انہوں نے سوچا کہ برائی تو کوئی نہیں کہ اب ہاں کر ہی دی جائے۔۔۔
 
جب شادی کا منصوبہ بن گیا تو تو سوال یہ تھا کہ کچھ دنوں بعد ہی محرم تھے اور نتاشا کے گھر والے کافی احترام کرتے ہیں اور ان دنوں کسی بھی قسم کی کوئی تقریب نہیں کرتے۔۔۔تو سادگی سے ایک تقریب میں نتاشا اسلام اباد سے ہی اپنے پیا کے گھر چلی گئیں۔۔۔نتاشا کے گھر والے لاہور سے آئے اور شاہ زیب کے کراچی سے۔۔۔تقریب میں اریب قریب کے پچیس سے تیس لوگ تھے اور نتاشا نے سوچا کہ محرم کے بعد ہم کوئی بڑا فنکشن کرلیں گے۔۔۔لیکن دن کافی گزر گئے تھے تو بات آئی گئی ہوگئی اور نتاشا خود بھی سادگی سے کی گئی تقریب کے حق میں تھیں ہمیشہ سے۔۔۔
 
image
 
نتاشا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فیصلے سے کافی خوش ہیں اور انہیں شادی کے بعد کئی مارننگ شوز نے شوہر کے ساتھ بلایا لیکن شوہر کو اجازت نہیں کہ وہ اس طرح اسکرین پر آئیں تو بات ٹلتی چلی گئی۔۔۔
 
نتاشا کی زندگی میں کافی خوشگوار تبدیلیاں آئی ہیں اور وہ اپنے شوہر کی کافی تعریفیں بھی کر رہی تھیں۔۔۔دعا یہی ہے کہ یہ جوڑی ایک ساتھ ہمیشہ خوش رہے ۔۔۔کیونکہ شوبز میں اکثر شادیاں کچھ دنوں بعد ہی ڈگمگانے لگتی ہیں اور سوشل میڈیا پر خبر آگ کی طرح پھیل جاتی ہے ۔۔۔اس لئے نتاشا کے لئے بہت سارے دعائیں
YOU MAY ALSO LIKE: