|
|
بچوں کو اگر محبت اور بہترین مستقبل دینا ہے تو انہیں
تعلیم کے زیور سے مالامال کردیں۔۔۔یہی تعلیم ان کو نا صرف مہذب بنائے گی
بلکہ انہیں ان کے آنے والے کل میں شان سے لے کر جائے گی۔۔۔شوبز کے بہت سارے
ستارے اس پر عمل کرتے نظر آتے ہیں اور اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے ملک
سے باہر بھی بھیجتے ہیں تاکہ ان کے دل کا ٹکرا آگے سے آگے بڑھے اور کامیاب
ہو۔۔ |
|
آصف رضا میر |
اداکار آصف رضامیر نے انڈسٹری میں کافی شان کے ساتھ وقت
گزارا اور اپنی پرفارمنس سے یہ ثابت کیا کہ وہ کردار کے ساتھ اپنا رشتہ
کتنا مضبوط کرلیتے ہیں۔۔۔ان کی فیملی ایک عرصہ سے کینیڈا چلی گئی تھی اور
وہ وقتا فوقتا کینیڈا اور پاکستان کے درمیان سفر میں ہی رہتے تھے۔۔۔کیونکہ
احد رضا میر ان کا سب سے بڑا بیٹا ہے اس لئے انہیں کافی فکر رہتی تھی کہ وہ
کسی ایسے مقام پر پہنچے جو چھوٹے کے لئے بھی مشعل راہ ہو۔۔۔تعلیم پر انہوں
نے اور ان کی بیگم ثمرہ رضا نے ہمیشہ کافی دھیان دیا۔۔۔اسی لئے احد نے
کینڈا کی بہترین یونیورسٹی سے فائن آرٹس میں بیچلرز کیا اور وہاں باقاعدہ
ڈرامے بھی کرتے ہیں اور ان کو کافی ایوراڈز سے بھی نوازا گیا۔۔۔ |
|
|
کرن خان |
مارننگ شوز اور کچن کے شوز کی میزبانی کرتی کرن خان کو
کون نہیں جانتا۔۔۔وہ انڈسٹری کے ان چند لوگوں میں سے ہیں جن کی عمر تھم گئی
ہے وقت کے ساتھ اور ہر نیا دن ان کے چہرے پر ایک نئی بہار ہی لاتا ہے۔۔۔کرن
نے اپنے بیٹے کو تنہا ہی پالا اور اسے اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن بھیجا۔۔۔یہ
وقت ان کے لئے بہت مشکل تھا کہ وہ اسکرین پر کام کر کے اپنے بیٹے کے لئے
ایک اچھے مستقبل کی تلاش میں رہیں۔۔۔پھر وہ خود بھی لندن گئیں جب ان کے
بیٹے کو ڈگری ملی اور کونووکیشن میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ مسکراتے ہوئے
کھڑی ہوئیں تو وہ اپنے ہی بیٹے کے کاندھے تک آرہی تھیں اور ایک چھوٹی سی
کالج کی لڑکی لگ رہی تھیں۔۔۔ |
|
|
فضیلہ قیصر |
دو بیٹوں کی ماں بننے کے بعد فضیلہ قیصر نے کچھ عرصہ
اسکرین سے بریک لیا اور ان کی تعلیم اور تربیت پر بھرپور وقت لگایا۔۔۔ان کی
یہ محنت تنہا نہیں تھی اور قیصر خان بھی ان کے ساتھ رہے لیکن بچوں کے
مستقبل کو بہتر بنانے کی سوچ نے فضیلہ قیصر کو مجبور کردیا کہ وہ بیٹے کو
اعلی تعلیم کے لئے ملک سے باہر بھیجیں۔۔۔ان کے بیٹے زورین نظامانی نے لندن
سے وکالت کی ڈگری لی ہے اور پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کیا۔۔۔یعنی والدین
نے تعلیم پر زور دیا تو شوق کو بھی نہیں دبایا۔۔۔ |
|