|
|
دور جیسے جیسے بدل رہا ہے لوگ بازار جانے سے بھی اکتانے
لگے ہیں۔۔۔کچھ کرونا کا خوف اور کچھ عادت بھی بدل گئی ہے۔۔۔عام لوگ تو آن
لائن شاپنگ کے سہارے اپنی من پسند چیزیں منگواتے ہی رہتے ہیں لیکن شوبز
ستارے بھی اب آن لائن شاپنگ کو اپنی زندگی کا حصہ بنا چکے ہیں۔۔۔ |
|
صنم جنگ |
مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ نے اکثر شوز
میں بتایا کہ جب وہ شاپنگ پر جاتی تھیں تو بہت پیسے کم کروانے کے لئے بحث
کرتی تھیں لیکن جب سے کرونا نے چاروں طرف ڈیرے جمائے ہیں انہوں نے آن لائن
شاپنگ پر ہی نظریں جمالی ہیں۔۔۔ضرورت کی چیزیں بھی، گھر کا سودا بھی اور
اکثر کپڑوں کے پیجز پر بھی صنم جنگ کا کوئی نا کوئی کمینٹ سامنے آہی جاتا
ہے۔۔۔کچھ دن پہلے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر وہ ایک خاص تھیم کے کھلونوں کی
تلاش میں تھیں اور پھر انہوں نے آن لائن ہی اپنے اس شوق کی تکمیل کی۔۔۔کوئی
گوٹے کے خوبصورت جوڑے اگر نظروں کے سامنے آئیں تو صنم فورًا پوچھ لیتی
ہیں۔۔۔اس کی قیمت بتا دیں اور پھر وہ جوڑا ان کے گھر آہی جاتا ہے۔۔۔ |
|
|
جویریہ سعود |
جویریہ سعود تو گھومنے پھرنے کی کافی شوقین ہیں اور اکثر
ملک سے باہر بھی جاتی رہتی ہیں۔۔۔پچھلے کچھ دنوں سے کرونا کی مجبوری میں
شاپنگ کے شوق کو تو جیسے تھپک تھپک کر سلانا پڑ گیا ہے لیکن آن لائن شاپنگ
کی جنگ ابھی جاری ہے۔۔۔سالگرہ کے سامان سے لے کر پسند کے جوتے اور کپڑے بھی
اب آن لائن آرڈر ہو رہے ہیں۔۔۔جویریہ نے کیونکہ خود بھی بوتیک کا آغاز کر
دیا ہے تو آن لائن اس کی بھی سیل جاری ہے- |
|
|
یشمہ گل |
اداکارہ یشمہ گل کو تو میک اپ کا اتنا شوق ہے کہ اگر
نظروں کے سامنے سے غلطی سے بھی کوئی لپ اسٹک یا فاؤنڈیشن کا اشتہار گزر
جائے تو سارے کام چھوڑ کر اس کی شروع کرتی ہیں تلاش۔۔۔بیگ میں رہتی ہے
بھرمار اور آن لائن آرڈرز کے لئے گھر کی بیل بجنے کا کرتی ہیں
انتظار۔۔۔کہاں سے کیا آرڈر کرنا ہے یہ اچھی طرح جانتی ہیں وہ اور انہیں
اپنی اس عادت سے ہے پیار۔۔۔ |
|