پک اینڈ ڈراپ سروس مہیا کرنے والی حیا فیصل نے ندا یاسر کے خلاف ویڈیو کیوں بنا ڈالی؟ ایسے الزامات جن کو جان کر سب ہی حیران رہ گئے

image
 
ندا یاسر معروف نجی چینل پر مارننگ شو کافی عرصے سے کر رہی ہیں مگر ہر کچھ دن کے بعد ان کے شو کے حوالے سے تنازعات سامنے آتے رہتے ہیں جو کہ ان کی مقبولیت میں مزید اضافے کا باعث بنتے ہیں- جیسے کہ گزشتہ دنوں کراچی کی ایک پانچ سالہ بچی قتل ہونے والی بچی کے والدین سے پوچھے جانے والے سوالوں پر ندا یاسر کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا-
 
مگر اب ایک بار پھر پک اینڈ ڈراپ سروس مہیا کرنے والی خاتون حیا فیصل کے ساتھ ندا یاسر کا ایک تنازعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے- یاد رہے حیا فیصل وہ بہادر لڑکی ہے جس نے اپنے شوہر کی بے وفائی کے بعد خود کو کمزور نہیں بننے دیا تھا -انہوں نے خود ڈرائيونگ سیکھ کر لڑکیوں کو پک اینڈ ڈراپ سروس مہیا کرنے کا ایک ادارہ قائم کیا اور اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کا بندوبست کیا ان کی بہادری ایک مثال بن گئی اور ان کو سوشل میڈیا پر بھی کافی کوریج ملی-
 
مورخہ دس دسمبر 2020 کو حیا فیصل نے اپنے فیس بک سے یہ پوسٹ شئير کی جس میں بتایا گیا کہ ان کو ندا یاسر کے مارننگ شو میں مدعو کیا گیا ہے اور وہ صبح نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک لائيو آئيں گی-
 
image
 
مگر اگلے ہی دن انہوں نے اپنی اسی آئی ڈی سے ایک ویڈیو پیغام شئير کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ندا یاسر کے لائيو شو میں گئی تھیں مگر وہ یہ شو عین وقت میں چھوڑ کر آگئيں کیوں کہ ان کا یہ خیال یہ تھا کہ ان کو خواتین کے لیے ایک مثال کے طور پر بلایا جا رہا ہے تاکہ وہ خواتین کو یہ بتا سکیں کہ انہوں نے کس طرح بہادری سے ایک ٹیکسی سروس کا آغاز کیا- مگر شو کے اندر حیا نے دیکھا کہ خواتین اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستانیں بیان کر رہی ہیں تو انہوں نے وہاں موجود ایک کوارڈینیٹر سے درخواست کی کہ وہ اس طرح مظلوم بن کر اپنی کہانی بیان نہیں کرنا چاہتی ہیں بلکہ ان سے ان کی بہادری کے ساتھ حالات کے مقابلہ کرنےکےحوالے سے پوچھا جائے-
 
جس پر اس کوارڈینیٹر نے حیا سے کہا کہ آپ اس بارے میں ندا یاسر سے بات کر لیں جس پر بریک کے دوران حیا فیصل کے مطابق وہ ندا یاسر کے پاس گئيں اور ان سے کہا کہ وہ اس طرح نہیں کر سکتی ہیں جس پر ندا نے ان سے کہا کہ' آپ کون سی سیلیبریٹی ہیں ایکسیوزمی میں آپ کے ساتھ یہ والا شو نہیں کروں گی اور انسان کو اپنے اصل سے گھبرانا نہیں چاہیے میری امی بھی لالو کھیت سے تھیں تو میں تو سب کو بتاتی ہوں "-
 
 
جس پر حیا کا یہ کہنا تھا کہ اپنے اصل پر تو ان کو بھی کوئی شرمندگی نہیں ہے وہ ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں اور ٹیکسی چلاتی ہی اور یہ بات وہ لوگوں کو فخریہ طور پر بتاتی ہیں مگر وہ اپنی مظلومیت کا رونا نہ پہلے کیا ہے اور نہ ہی آگے کرنا چاہتی ہیں-
 
اس موقع پر حیا فیصل کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سب کچھ صرف دکھاوا ہے وہاں موجود ایک لڑکی حیا کو یہ بھی گائڈ کر رہی تھی کہ آپ اپنے بارے میں زیادہ سے زیادہ بتائیے گا- جس پر حیا نے کہا کہ میں اپنی ذاتی زندگی کیوں سب کے سامنے کھولوں تو شو کی کو آرڈینیٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پھر آپ آئی ہی کیوں ہیں یہاں حیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ اس شو کو دیکھنے کے بعد کل میرے بچےمجھ سے یہ پوچھیں کہ ماں آپ سب کے سامنے روئی دھوئی کیوں تھیں- حیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی ہے میڈیا کی زندگی بہت عجیب ہے اور اس کے اندر بہت دکھاوا اور جھوٹ شامل ہے-
 
حیا فیصل کی ویڈيو سامنے آنے کے بعد ندا یاسر کی جانب سے اب تک کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے یہ صرف حیا فیصل کانقطہ نظر ہے اب دیکھنا ہے کہ ندا یاسر اس حوالے سے کیا کہتی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: