ایک بیٹا اور ایک بیٹی تو گھر مکمل۔۔۔شوبز کے سینئر ستارے جنہوں نے اس مقولہ پر عمل کیا

image
 
گھر بچوں سے اور بھی مکمل اور حسین لگتا ہے۔۔۔اکثر لوگ اپنے بیٹوں کے بعد خواہش کرتے ہیں کہ ایک بیٹی اور ہوجائے اور کچھ بیٹیوں والے ایک بیٹے کی آرزو کرتے ہیں۔۔۔لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اگر ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہوگئے تو گھر مکمل ہوگیا۔۔۔یہ سوچ آج کی نہیں بلکہ کچھ سینئر ستارے بھی اس پر عمل پیرا دکھائی دئیے۔۔۔
 
شکیل
اداکار شکیل کافی عرصہ سے اسکرین پر بہت کم ہی نظر آتے ہیں۔۔۔لیکن اب وہ زیادہ وقت گھر اور بچوں کے ساتھ ہی گزارتے ہیں۔۔۔ریڈیو، فلم اور ٹی وی پر انہوں نے کئی سال خود کو منوایا اور صدارتی ایوارڈ سے نوازے گئے۔۔۔شکیل یوسف کے دو ہی بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔۔۔ان کی بیٹی ایک چینل پر پروڈکشن دپارٹمنٹ میں بھی کام کر چکی ہیں اور بیٹے کا نام ہے مصطفیٰ ایچ کمال۔۔۔شکیل یوسف اپنے دونوں بچوں کے ساتھ اپنے گھر کو مکمل ہی سمجھتے ہیں اور بیٹی کی شادی کے بعد اس کے بچوں کو دل و جان سے چاہتے ہیں۔۔۔بچوں کی شادی کردیں تو اس ک بعد گھر دوبارہ ایک نئے رنگ اور خوشی کے ساتھ بھر جاتا ہے۔۔۔
image
 
راحت کاظمی
اداکار راحت کاظمی کی شادی ہدایتکارہ اور اداکارہ سائرہ کاظمی سے ہوئی اور اس جوڑی میں دونوں ہی کام میں مصروف لوگ تھے۔۔۔ان دونوں کی زندگی میں ندا کاظمی اور علی کاظمی کے بعد گھر مکمل ہونے کا فییصلہ ہوگیا۔۔۔دونوں نے اپنے بچوں کو نا صرف بھرپور توجہ دی بلکہ کوشش کی کہ ان دونوں کو ہر طرح سے ایک بہترین انسان بنائیں۔۔۔اگر ایک اولاد کسی اور گھر کا اچھی طرح چلائے تو دوسرا بیٹا ایک بہترین شوہر ثابت ہو۔۔۔یہ قدرت کا ایک انعام تھا کہ انہیں بیٹا اور بیٹی دونوں نعمتیں عطا ہوئیں۔۔۔
image
 
سیمی راحیل
سیمی راحیل ایک بہترین اداکارہ ہیں اور آج کل سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے بھی چھائی ہوئی ہیں۔۔۔ان کے گھر میں مہرین اور دانیل نام کے دو پھول کھلے اور انہوں نے ان دونوں کی بہترین پرورش کی۔۔۔انہیں فخر ہے کہ مہرین ایک بہترین بیٹی ثابت ہوئی اور دانیال ایک بہت ہی معاون شوہر بنے ہیں۔۔۔سیمی راحیل نے انڈسٹری میں ہمیشہ بہت ہی گریس کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے بچے بھی اسی پر ثابت قدم رہے۔۔۔
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: