ہر گھر میں عورتیں ڈرامے اور مرد خبریں دیکھنے کے لیے ٹی وی کا ریموٹ اپنے ہاتھوں میں رکھنا چاہتے ہیں کچھ ایسی وجوہات جس کی وجہ سے مرد ڈرامے دیکھنا پسند نہیں کرتے

image
 
ٹی وی کے ریموٹ کو لے کر جھگڑے ہونا ہر گھر کی عام روٹین میں شامل ہوتا ہے جہاں مرد حضرات نیوز شو دیکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں جب کہ عورتیں ڈرامے دیکھنا چاہتی ہیں- مرد حضرات اس بات پر اصرار کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ ڈراموں کے علاوہ کچھ بھی دیکھنے کو تیار ہوں گے مگر ڈرامے نہیں دیکھنے- اس حوالے سے جب مختلف مردوں سے سوال پوچھا گیا کہ وہ ڈرامے دیکھنا کیوں پسند نہیں کرتے تو ان کے جوابات کی روشنی میں کچھ ایسی وجوہات سامنے آئیں جو کہ ہمارے ڈرامے بنانے والے افراد کے لیے لمحہ فکریہ بھی ثابت ہو سکتی ہے-
 
1: ڈراموں میں ہمیشہ عورت کو مظلوم اور مرد کو ظالم دکھایا جاتا ہے
مردوں کو پاکستانی ڈراموں کے موضوعات سے شدید نوعیت کا اختلاف ہوتا ہے ان کے مطابق تمام ڈراموں میں عورت کو مظلوم اور مردوں کو ظالم ترین دکھایا جاتا ہے- اس وجہ سے ڈرامہ دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہم مرد اس دنیا کی بری ترین مخلوق ہیں اس وجہ سے ڈرامے دیکھنے سے اجتناب کرتے ہیں -
 
2: ڈرامے خانداںی سیاست پر مشتمل ہوتے ہیں
مرد پہلے ہی بیوی اور ماں کے درمیان اور ان کی سیاست کے درمیان پھنسے ہوتے ہیں جو سیاست وہ حقیقی زندگی میں دیکھ رہے ہوتے ہیں- ٹی وی اسکرین پر بھی اس سیاست کو دیکھنا ان کے لیے ناقابل برداشت ہوتا ہے اس وجہ سے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پاکستانی ڈراموں سے دور رہیں جو ان کو ڈپریشن کے سوا کچھ نہیں دیتے ہیں-
 
image
 
3: ڈراموں میں خواتین کے لباس اور میک اپ کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا
مردوں کے مطابق خواتین پاکستانی ڈرامے صرف اور صرف نت نئے لباس دیکھنے اور میک اپ کی ٹپس دیکھنے کے لیے دیکھتی ہیں اور ان ڈراموں میں اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں پایا جاتا ہے- اس وجہ سے ایسے ڈرامے دیکھنا مردوں کے لیے وقت کے ضیاع سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہوتے ہیں-
 
4: اتنی لمبی اقساط کون دیکھے
پاکستانی ڈرامے بیس سے تیس اقساط پر مشتمل ہوتے ہیں اور اتنی قسطوں تک ہر ہفتے نئی قسط کا انتظار کرنا اور سارے کام چھوڑ کر بیٹھنا مردوں کے لیے ممکن نہیں ہوتا ہے اس وجہ سے وہ ایسے قسط وار ڈرامے دیکھنے سے اجتناب کرتے ہیں -
 
image
 
5: ہر ڈرامے میں ایک ہی کہانی ہوتی ہے
مردوں کے مطابق ہر ڈرامے میں معمولی سے فرق کے ساتھ ایک ہی کہانی بیان کی جاتی ہے اور اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوتی ہے- اس وجہ سے انہیں ہر ڈرامہ ایک جیسا ہی لگتا ہے جس میں کبھی ایک اداکارہ ماں کا کردار کر رہی ہے اور اسی وقت کسی اور چینل پر وہ بہن کے کردار میں نظر آرہی ہوتی ہے اس وجہ سے وہ بوریت کا شکار ہو جاتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: