ایک ہری مرچ کی قدر تم کیا جانو؟

سو لفظوں کی کہانی

ایک ہری مرچ کی قدر تم کیا جانو؟
ابھی مجھے منیلا آئے ہوئے چند دن ہی ہوئے تھے سوچا گروسری وغیرہ مال سے نہیں عام مارکیٹ سے خریدا جائے یوں نئے شہر سے واقفیت ہوجائے واشٹن ڈیسی مارکیٹ پر پہچنے وہاں تازہ پھل اور سبزیاں نظر آئیں،یہاں ہر دوکان میں خواتین نظر آرہی تھی ایسی کوئی دوکان نہ تھی جہاں خواتین نہ ہو ایک دوکان کے قریب گئی

ابھی میں چند سبزیاں ہی دیکھ رہی تھی کہ اچانک ایک بزرگ خاتون آئی اور اپنی زبان میں دوکان دار سے بات کر رہی تھی پھر ایک ہری مرچ اٹھا کر دی اس نے اس کا وزن کیا اور چند سکے دے کر چلی گئی۔

میں سوچتی رہ گئ اور کئی سوال اٹھے ایک ہری مرچ ؟ ہمارے ملک میں بچارے سبزی والے مٹھی بھر ہری مرچ آپ کٰی سبزی میں ڈال دیتے ہے ہم کتنے نا شکرے انسان ہے ہم اپنے ملک میں رہ کر قدر نہیں کرتے اور جب باہر ملک میں ہو تو ایسی چیزوں کی قدر محسوس ہوتی ہے ۔

مجھے بار بار احساس ہو رہا تھا کہ ایک سال اسلام آباد میں رہی اور ہر ویک سبزی آتی تو ہری مرچ دوچار رکھ کر پھر پھینک دیتی تھی اس وقت ہمیں ان چیزوں کی قدر نہیں ہوتی اب یہاں مٹھی بھر وہی مرچ میں پاک روپیس تین سو کی اٹھاتی ہوں-
ہم اپنے ملک میں کتنے نا شکرے ہوتے ہے۔
 

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 331 Articles with 509706 views I am honest loyal.. View More