|
|
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایسی کئی نامور اداکارائیں ہیں
جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنی پہچان بنائی۔۔۔اپنے کام سے خود کو
منوایا۔۔۔اور پھر ایسی غائب ہوئیں کہ پلٹ کر دیکھا تک نہیں۔۔۔اکثر شادی کے
بعد ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لیتی ہیں۔۔۔انہی میں سے ایک نام ہے
نیلما حسن کا۔۔۔ |
|
نیلما حسن انڈسٹری کے حسین چہروں میں سے ایک تھیں اور
انہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔۔۔جن میں پاک
چائنہ پر بنا ڈرامہ ’’پیمان وفا‘‘، ’’گریز‘‘، ’’ننگے پاؤں‘‘ جیسے ڈرامے
شامل ہیں۔۔۔نیلما حسن کا چہرہ ہر ایک کے دماغ میں اس لئے بھی بیٹھ گیا کہ
پی ٹی وی پر لگاتار ایک کمرشل چلتا تھا ڈینٹونک کا جس میں نیلما حسن کا
چہرہ لوگوں کے دماغ میں بیٹھ گیا۔۔۔ |
|
پاکستان کے ڈسٹرکٹ دادو میں پیدا ہونے والی نیلما حسن کی
شادی دبئی میں مقیم ذوالفقار صاحب سے ہوئی۔۔۔ان سے شادی کے بعد نیلما حسن
نے شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا۔۔۔ |
|
|
|
وہ دبئی چلی گئیں اور پھر وہاں کے شوز میں بھی شرکت کرنے
لگیں۔۔۔اس دوران ان کی بیٹی پیدا ہوئی اور وہ خاصی مصروف ہوگئیں۔۔۔ |
|
نیلما حسن اب سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی انڈسٹری اور اپنے
فینز سے قریب رہتی ہیں۔۔۔حال ہی میں انہوں نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع
پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں نیلما حسن کا وہی پرانا چہرہ اور وہی پرانی
یادیں لوگوں کے دماغ میں پھر ہلچل مچانے لگیں۔۔۔ |
|
|
|
شوبز انڈسٹری کے کئی با صلاحیت لوگوں میں سے ایک نیلما
حسن مختلف ممالک کے دورے کرتی رہتی ہیں اور اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش
و خرم ہیں۔۔۔ |