|
|
شوبز کی چمک دمک میں کوئی ایک بار اگر گھر جائے تو نکلنا
اس کے لئے آسان نہیں رہتا۔۔۔لیکن اس چکا چوند میں بھی کوئی اگر اپنی ماں کے
لئے سب کچھ چھوڑ دے تو یقیناً وہ ایک بہت اچھی اور نیک اولاد ہوگا۔۔۔ |
|
قریب تین سال پہلے ماڈل صائمہ اظہر ہر مارننگ شو اور
ریمپ پر جلوہ گر نظر آتی تھیں۔۔۔ان کا دن ہی اسکرین سے شروع ہوتا تھا اور
وہ ان لمحات کو دل سے پسند کرتی تھیں۔۔۔لیکن 2018 میں ان کی زندگی کا
امتحان شروع ہوا۔۔۔وہ پاکستان میں تھیں اور ان کی فیلی خاص کر والدہ امریکہ
میں مقیم تھیں۔۔۔والدہ کی طبیعت اچانک ہی بگڑنی شروع ہوئی اور صائمہ اظہر
نے ہاتھ جھاڑے اور خود اپنی ماں کے پاس اس تکلیف کے لمحہ میں ملنے پہنچ
گئیں۔۔۔جانے سے پہلے انہوں نے سوچا نہیں تھا کہ یہ سفر اتنا طویل ہوگا اور
پاکستان کی یہ چمک دمک کی دنیا ان کے لئے سمٹنے والی ہے۔۔۔ |
|
دو سال بعد اب انہوں نے اپنی زندگی کے ان دو سالوں کی
کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔۔۔انہوں نے بتایا کہ آج سے دو سال پہلے میں
امریکہ آئی اپنی والدہ کے لئے جو شدید علیل تھیں ۔۔۔میں ان خوش نصیب لوگوں
میں سے تھی جنہیں ﷲ نے چنا کہ وہ اپنی ماں کی خدمت کر سکیں اور ان کے ساتھ
زیادہ سے زیادہ وقت گزار سکیں۔۔۔وہ وقت مجھے ملا اور پھر آپ سب کو ہی پتہ
چلا کہ میری والدہ اسی سال اگست میں دنیا سے چلی گئیں۔۔۔ان کی جانے سے پہلے
ایک ہی خواہش تھی کہ میں شادی کرکے آباد ہوجاؤں۔۔۔تو میں نے ان کی خوشی کا
مان رکھا۔۔۔اور شکاگو میں ہی 2019 میں شادی کرلی۔۔۔مجھے یہی فکر تھی کہ میں
اپنی ماں کی ہر خواہش کا احترام کروں۔۔۔ |
|
اس ساری خدمت کا پھل مجھے ایک بہت ہی پیارے اور بہت ہی
ہینڈسم بیٹے کی شکل میں ملا جس کی تصویر آپ کے سامنے ہے۔۔کبھی کبھی مجھے یہ
سب کچھ ایک خواب سا لگتا ہے۔۔۔ |
|
|
|
میں پہلی بار اپنے بیٹے کی تصویر دنیا سے شیئر کر رہی
ہوں۔۔۔امید ہے کہ جتنا پیارا یہ مجھے لگتا ہے اتنا ہی آپ کو بھی لگے گا۔۔ |
|
میری زندگی میں یہ ایک تبدیلی ضرور آئی ہے لیکن میں
بالکل نہیں بدلی۔۔۔مجھے اپنے ملک اور اپنے لوگوں سے آج بھی بہت پیار ہے اور
میں انہیں بہت یاد کرتی ہوں۔۔۔اتنا کہ کبھی کبھی دیر تک روتی بھی رہتی ہوں۔۔۔ |
|
وہ تمام لوگ جو مجھ سے میری واپسی کے بارے میں پوچھتے
ہیں ان کو بتادوں کہ میں جلد واپس آؤں گی ۔۔۔ |
|
صائمہ اظہر نے اپنی والدہ کے لئے اپنے اس سفر کو درمیان
میں ہی چھوڑ دیا جس کو وہ اپنا خواب مانتی تھیں۔۔۔اور اب ان کی زندگی میں
وہ سب کچھ ہے جو انہیں ایک خواب سا لگتا ہے۔۔۔ |