|
|
کہتے ہیں دل اگر ٹوٹ جائے تو جڑنا ناممکن ہے۔۔۔اور رشتہ
تو بنتا ہی دل کے سہارے ہے۔۔۔اس سال نے جہاں لوگوں کی زندگی میں خوشیوں کے
رنگ بھرے وہیں کئی رشتوں میں دراڑ کا سال بھی بنا۔۔۔۔پھر چاہے وہ رشتہ محبت
کا ہو یا شادی شدہ زندگی کا۔۔۔یہ سال ان کی علیحدگی کا سال بنا |
|
عاصم اظہر اور ہانیہ کی
محبت کا اختتام |
ایک دنیا جانتی تھی کہ یہ دو دوستوں کی جوڑی ایک دوسرے
میں دلچسپی رکھتی ہے۔۔۔ہانیہ عامر کے ساتھ رہ کر عاصم اظہر نے بھی خود کو
کافی حد تک کامیابیاں دیں۔۔۔وہ ایک بہترین گلوکار ضرور تھے لیکن شوبز کی
چکا چوند میں انہیں آگے لانے میں ہانیہ کا بھی ایک کردار رہا۔۔۔پھر یوں ہوا
کہ آہستہ آہستہ عاصم اظہر نے بھی خود کو پیچھے ہٹا یا اور ہانیہ بھی یہ
سمجھ نا پائی کہ آخر اسے سچی محبت مل بھی رہی ہے یا نہیں۔۔۔کچھ لوگوں کا یہ
بھی ماننا ہے کہ عاصم اظہر کی والدہ بھی شاید اس رشتے کے لئے تیار نہیں
تھیں۔۔۔محبت کی یہ گتھی سلجھنے سے پہلے ہی اتنا الجھی کہ ٹوٹ گئی۔۔۔ |
|
|
سائرہ اور شہروز |
یہ وہ جوڑی تھی جسے پہلے دن سے ہی لوگوں کی محبت اور
پیار حاصل تھا۔۔۔ اس جوڑی کو ایک ڈور سے باندھا تھا ننھی نورے نے۔۔۔لیکن
پھر یہ سال اس رشتے کے لئے بھی تکلیف دہ سال بنا اور محبت کی اس کہانی اک
اختتام ہوا۔۔۔سائرہ نے اپنی زبان کو بند ہی رکھا اور شہروز نے زندگی میں
کسی اور کو شامل کرکے کہانی کا اختتام ہی کردیا۔۔۔ |
|
|
علیزے شاہ اور نعمان
سمیع |
خوبصورت علیزے شاہ ابھی انڈسٹری میں آئی ہی تھیں کہ محبت
کی ڈور سے بندھ گئیں۔۔۔اداکار نعمان سمیع اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہر جگہ
نظر آنے لگے۔۔۔سوشل میڈیا کو اظہار کرنے کے لئے بارہا استعمال کیا اور ایسا
کوئی وقت نا تھا جب ان دونوں کی محبت سے بھری پوسٹ سامنے نا آئے۔۔۔حد تو یہ
ہوگئی تھی کہ علیزے کو اپنی کوئی بھی ڈیل سائن کرنے سے پہلے نعمان سے اجازت
کی ضرورت پڑتی تھی۔۔۔لیکن پھر یہ سال ان کے درمیان ایسی دراڑ لایا کہ علیزے
کے پوسٹ نے ان پر مہر لگا دی کہ اب نعمان جیسی محبت
کی غلطی وہ کبھی نا کریں گی۔۔۔ |
|