میں نے سوچ لیا تھا کہ شادی کروں گا تو اسی۔۔۔۔دانش تیمور کی آب بیتی

image
 
شوبز انڈسٹری میں کئی ایسے نام ہیں جنہوں نے بہت محنت کرکے خود کو کامیابی کے زینے تک پہنچایا۔۔۔اور ان کی محنت کی گواہ پوری انڈسٹری ہے۔۔۔ایسا ہی ایک نام ہے دانش تیمور۔۔۔ان کے کام کے ساتھ ساتھ ان کی شادی کے چرچے آج تک سب کی زبان پر ہیں۔۔۔لیکن کیا یہ محبت اتنی آسان تھی۔۔۔سنئے دانش تیمور کی آپ بیتی
 
میں سولہ فروری کو کراچی میں پیدا ہوا اور میرا چھوٹا سا گھرانہ تھا۔۔۔میرے والدین اور میرا چھوٹا بھائی زاہد۔۔۔جامعہ کراچی سے ایم بی کرنے کے بعد میں بینک کی ملازمت ڈھونڈنے کے مشن پر لگ گیا۔۔۔بچپن سے ہی چاہتا تھا کہ بڑا آدمی بنوں۔۔۔اس لئے تعلیم میں بھرپور دل لگایا۔۔۔ایک دن بال کٹوانے نبیلہ کے سیلون پر چلا گیا اور وہاں انہیں ایک ماڈل کی تلاش تھی۔۔۔انہوں نے مجھے کہا اور میں فوراً مان گیا۔۔۔خود اعتمادی تو شروع سے ہی تھی تو کیمرہ کے سامنے ذرا نا ہچکچکایا۔۔۔پھر کیا تھا ایک کے بعد ایک کمرشلز ملنے لگے اور میں میڈیا کی دنیا کا عادی بھی بن گیا۔۔۔
 
۲۰۰۸ میں ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے لئے کام کرتے ہوئے میری ملاقات آئزہ سے ہوئی۔۔۔میں نے اس حسین لڑکی کو دیکھتے ہی دل دے دیا۔۔۔ہم دونوں کے اس وقت آرکٹ پر اکاؤنٹ تھے۔۔۔وہاں ایک دوسرے کو ایڈ کیا اور بات چیت شروع ہوگئی۔۔ہماری بات چیت کا سلسلہ بہت ہی سچا اور معصوم تھا۔۔۔میں نے آئزہ کے لئے کبھی برا نہیں سوچا۔۔۔اس کے ساتھ فلرٹ نہیں کیا۔۔۔وہ مجھے اتنی اچھی لگتی تھی کہ میں نے اسے شادی کی آفر کردی۔۔۔لیکن اس نے تو اس بات کو ماننے سے ہی انکار کردیا کہ میں اس سے سچی محبت کر سکتا ہوں۔۔۔بڑا یقین دلیاا اور آخرکار اس سے کہا کہ میں اس کے گھر والوں سے ملنا چاہتا ہوں۔۔یوں میری ملاقات آئزہ کی والدہ سے ہوئی۔۔۔لیکن کیونکہ ہم دونوں ہی بہت کم عمر تھے اس لئے ہماری محبت کا یہ سلسلہ اس وقت رک گیا۔۔۔آئزہ کا کالج شروع ہوا تھا اور میری بھی عمر زیادہ نہیں تھی۔۔۔
 
image
 
ہم دونوں کے راستے کچھ عرصہ بعد جدا ہوگئے اور ملاقات تو کیا بات کا سلسلہ بھی رک گیا۔۔۔لیکن جب قسمت ملانا چاہے تو کیا نہیں ہوسکتا۔۔۔ہم دنوں کو ایک ایسا ڈرامہ ملا جس میں دونوں کو ساتھ کام کرنا تھا۔۔۔اس شوٹ کے دوران ہم نے واپس ایک دوسرے کو پرکھا اور جانا۔۔۔پھر یہ سفر شادی کی منزل پر ہی رکا۔۔۔چھے سال کی یہ جان پہچان ۲۰۱۴ میں رشتہ کی صورت میں بندھ گئی۔۔۔
 
آئزہ ایک مکمل بیوی ہے۔۔۔وہ جس طرح اپنی پروفیشنل زندگی میں ایماندار ہے ، اسی طرح ذاتی زندگی میں بھی اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔۔۔وہ رات کو تین بجے بھی سوئے لیکن صبح سات بجے گھر کی ذمہ داریوں کے لئے جاگ جاتی ہے اور اسے ہر چیز کا خیال رہتا ہے۔۔۔
 
image
 
ہم دونوں کی زندگی میں اب دو ننھے پھول ہیں اور لگتا ہے کہ محبت کا یہ سفر تا عمر ساتھ رہے گا۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: