ہم ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔۔۔اسکرین کی وہ جوڑیاں جو ایک دوسرے کے ساتھ جچتی ہیں

image
 
لوگ اسکرین سے اپنا ایک رشتہ بنا لیتے ہیں اور اس پر آنے والی جوڑیوں کو حقیقت سے جوڑتے ہیں۔۔۔ایسے میں اگر کوئی جوڑی ایک ساتھ نا جچے تو انہیں وہ کردار ہی نقلی لگنے لگتے ہیں۔۔۔لیکن کچھ جوڑیاں ایسی ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ ایسا جچتی ہیں کہ لگتا ہے کہ یا تو اصل میں ہی میاں بیوی ہیں یا اسکرین کے لحاظ سے یہی ایک دوسرے کے ساتھ جچتے ہیں۔۔
 
ہمایوں سعید اور مہوش حیات
ہمایوں سعید اب تک کئی اداکاراؤں کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے اور ہر ہیروئن کے ساتھ ان کی جوڑی جچ جاتی ہے- لیکن جب بھی وہ مہوش حیات کے ساتھ آئے تو انہیں ایک دوجے کے لئے بہترین ہی پایا۔۔۔ڈرامہ ’’دل لگی‘‘ میں ان کا ساتھ بہت منفرد اور اچھا لگا۔۔۔ایسا لگتا تھا کہ وہ ماہرہ خان کے ساتھ ہی اچھے لگیں گے لیکن انہیں مہوش کے ساتھ دیکھ کر بھی اس سے زیادہ حقیقت لگی۔۔۔
image
 
فرحان اور اقراء
فرحان سعید ایک بہترین اداکار ہیں اور حالیہ ایک ڈرامہ میں وہ سوہائے علی کے ساتھ شوہر کا کردار نبھا رہے ہیں لیکن ان کی جوڑی کو اقراء کے ساتھ سب سے زیادہ پسند کیا گیا اور ایسا لگتا تھا کہ یہ دونوں بنے ہی ایک دوسرے کے لئے ہیں۔۔۔ان کی اسکرین پر کیمسٹری بہت زیادہ جچ رہی تھی اور ہر ایک کو ’’سنو چندا‘‘ میں ان کی جوڑی سے پیار ہوگیا تھا۔۔۔
image
 
فواد خان اور ماہرہ خان
اداکار فواد خان کو ماہرہ خان کے ساتھ ایک بڑے پراجیکٹ میں دیکھنے کے بعد انہیں کسی اور کے ساتھ دیکھنا اچھا نہیں لگتا۔۔۔ڈرامہ ’’ہمسفر‘‘ کے بعد سے انہیں ایک دوسرے کے ساتھ ہی دیکھنا چاہتے ہیں لوگ۔۔۔کیونکہ اس ڈرامہ کا تصور دل و دماغ میں بس گیا ہے اور ماہرہ خان پھر بالی وڈ کے شاہ رخ خان کے ساتھ بھی نا جچیں جب فواد کے ساتھ آگئیں۔۔۔
image
 
سجل علی اور احد رضا میر
ہے تو اب یہ اصلی زندگی کی بھی جوڑی لیکن جب بھی ڈرامہ میں ساتھ آئی تو ایک الگ ہی انداز میں ان کی محبت کا رنگ جما۔۔۔دونوں کو ساتھ دیکھ کر کہانی میں بھی جان آجاتی ہے۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: