بیویاں زیادہ جان دیتی ہیں ۔۔۔ایسی شوبزجوڑیاں جس میں بیگمات ہی زیادہ فدا نظر آتی ہیں

image
 
شادی کے بعد بیویوں کا زیادہ تر وقت اپنے شوہر کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر کو دیکھنے اور دکھانے میں بھی گزرتا ہے۔۔۔یہ ان کا پیار ہے جسے وہ گاہے بگاہے دنیا سے شیئر کرتی ہیں اور اپنے شوہر اور اپنی محبت کی کہانیوں کو فخر سے بتاتی ہیں تاکہ سب کو پتہ چل جائے کہ وہ اپنے شوہر کو کتنا چاہتی ہیں۔۔لیکن اکثر شوبز ستاروں کی بیویوں کو تو فدا ہوتے دیکھا ہے لیکن کچھ شوہر ایسے ہیں جو بہت کم ہی بیگم کے ساتھ یا فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کریں-
 
فہد مصطفیٰ
اداکار فہد مصطفیٰ کی بیگم ثنا فہد کے ساتھ شادی سے پہلے بھی فہد کی ان سے کافی اچھی دوستی تھی۔۔۔ثنا فہد نے ہر قدم پر فہد مصطفیٰ کا نا صرف ساتھ دیا بلکہ انہیں آگے لانے کی کوششوں میں بھی ساتھ ہی کھڑی رہیں۔۔۔آج کل وہ اپنا ڈائٹ فوڈ کا ہی بزنس چلا رہی ہیں اور کافی مصروف رہتی ہیں۔۔۔لیکن اپنی اور فہد مصطفیٰ کی تصاویر شیئر کرنا نہیں بھولتیں۔۔۔حال ہی میں وہ دونوں اپنی چودہویں شادی کی سالگرہ منانے کھانے پر گئے اور ثنا فہد نے اس خوشگوار لمحے کی تصاویر شیئر بھی کیں لیکن فہد مصطفیٰ کا انسٹا اس خوشی سے خالی تھا۔۔۔شاہد آفریدی تک نے اپنی بیوی کو شادی کی سالگرہ پر بہترین انداز میں مبارکباد دی۔۔۔لیکن لوگ اس انتظار میں ہی رہے کہ فہد بھی کوئی پوسٹ لگائیں اورایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔۔۔فہد کی کسی پوسٹ پر ان کی بیگم کی کوئی جھلک نہیں جبکہ ثنا فہد کا انسٹا فہد کی تصاویر سے مالا مال ہے۔۔۔ایسے میں صاف ظاہر ہے کہ بیوی زیادہ جان دیتی ہیں۔۔۔
image
 
یاسر نواز
ایک شو میں ندا یاسر سے جب پوچھا گیا کہ کوئی ایسی لڑکی ہے جس کے ساتھ آپ کو یاسر نواز کا کام کرنا بالکل پسند نہیں تو انہوں نے بہت کھل کر کہا کہ بالکل ہے۔۔۔اور میں یاسر کو بتا چکی ہوں۔۔۔ندا نے کہا کہ باوجود سب کچھ جانتے ہوئے میں ان لڑکیوں کو جب اپنے شو میں بلاتی ہوں تو عزت بھی دیتی ہوں اور ان پر ظاہر بھی نہیں کرتی کہ میں انہیں بالکل پسند نہیں کرتی اور ان سے سخت جلتی ہوں۔۔۔ان کا ماننا ہے کہ ہر وہ بیوی جو اپنے میاں سے پیار کرتی ہے وہ کبھی بھی کسی اور عورت کے ساتھ زیادہ میل جول پسند نہیں کرے گی اور میں انہی بیویوں میں سے ہوں۔۔یاسر نواز اس بات پر چپ رہے لیکن انہوں نے یہ کہا کہ اس سے اندازہ لگائیں کہ میں کتنا مظلوم ہوں اور ندا نے کہا کہ یہ میرے پیار کا انداز ہے۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: