گاجر کھائیں ‘ سرخ و سفید ہوجائیں

لال‘ لال گاجریں اپنی افادیت کی بناءپر دنیا بھر میں نہایت مقبول و مشہور ہیں۔گاجر وٹامن اے کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں‘ ان میں و افر مقدار میں سوڈیم ‘ سلفر‘کلورین اور کچھ مقدار میں آیوڈین بھی ہوتی ہے۔ ان کے سبز پتوں میں پروٹین ‘ معدنیات اور وٹامنز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو صحت کیلئے بے حد مفید ہوتے ہیں۔

گاجر میں پائے جانے والے اجزاءنہ صرف خون کو صاف رکھتے ہیں بلکہ جسمانی نشوونما کےساتھ ساتھ تیزابیت پیدا کرنے و الے عناصر کو جسم سے خارج کرتے ہیں۔

گاجر کو کرشماتی سبزی جبکہ اس کے جوس کو کرشماتی مشروب کہا جاتا ہے جو بچوں اور بڑوں کےلئے یکساں مفید ہے۔ گاجر اور پالک کا جوس ملا کر پینے سے قبض کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہوجاتا ہے ۔
گاجر انسانی جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے بہترین سمجھتی جاتی ہے ۔ کھانے کے بعد گاجر چبا کر کھانے سے منہ کے جراثیم ہلاک ہو جاتے ہیں‘ مسوڑھوں سے خون آنا بند ہو جاتا ہے اور دانت مضبوط ہوجاتے ہیں۔ یہ پیٹ کے کیڑوں کیلئے مفید ہے اور ہاضمے کی خرابی دور کرتی ہیں۔ گاجر کھانے سے معدے کے السر سے تحفظ ملتا ہے جبکہ یہ چھوٹی اور بڑی آنت کی بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔

گاجر کو کچا‘ اُبال کر ‘ سلاد میں ‘جوس بناکر یا پھر سبزی کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔گاجروں کو آنکھوں کیلئے ہمیشہ مفید قرار دیا گیا ہے ۔آنکھوں کی صحت کیلئے گاجر کے جوس سے بہتر کچھ اور نہیں۔ آنکھوں کی توانائی میں اضافے کیلئے سونف کو گاجر کے جوس میں بھگو دیں‘ پھر اسے خشک کرلیں)چار حصے( دو حصے بادام اور ایک حصہ مصری ملا کر پیسیں اور کسی جار میں محفوظ کرلیں۔ روزانہ صبح اور سوتے وقت اسکے دو چمچے دودھ یا پانی کےساتھ کھانے سے آنکھیں روشن اور دماغ تر و تازہ رہتاہے۔اگر اس میں تھوڑی سی پسی ہوئی دکنی مرچ ملانے سے اسکی افادیت دگنی ہوجاتی ہے ۔

دنیا بھر میں ہونے والی متعدد تحقیقات کہہ رہی ہیں کہ غذائیت سے بھرپورگاجر کا جوس کئی مہلک امراض کو روکنے میں مددگار ہوتا ہے۔ گاجر کے جوس میں بڑی مقدار میںوٹامن اے پایا جاتا ہے جو آنکھوں‘ جگر ‘ جلد ‘ ہڈیوں اور دانتوں کیلئے بہت اہم ہے۔ اس میں وٹامن سی‘ بی‘ ای‘ ڈی‘ پروٹین‘پوٹاشیم‘ کیلشیم‘ آئرن‘ کاپر اور بہت سے دوسرے مفید صحت اجزاءپائے جاتے ہیں۔

گاجرکا جوس پھیپھڑوں کو قوت بخشنے کےساتھ بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے جبکہ قوت مدافعت میں بھی زبردست اضافہ کرتاہے۔گاجریں جلد کی رنگت کو نکھارنے کیلئے مفید سمجھی جاتی ہیں‘ یہ جسم سے بری چربی نکالنے میں مدد دیتی ہیں اور جگر کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔گاجر کا جوس دل کی صحت کےلئے فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور دل کی مجموعی صحت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ گاجر کے جوس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس آکسائڈیٹیو تناؤ کو بھی کم کرتے ہیں۔فائبر سے بھرپور گاجر کھانے سے بھوک کا احساس کم ہوتا ہے جو وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے جبکہ کم حراروں والا گاجر کا جوس ایک ایسا مشروب ہے جو وزن گھٹانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 307726 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.