روکھے بالوں سے پائیں نجات

موسم سرما کی آمد کےساتھ ہی بال روکھے ‘ خشک اور بے رونق ہوجاتے ہیں اسلئے سردی میں بالوں کی حفاظت اہمیت اختیار کرجاتی ہے ‘طبی ّ ماہرین کا ماننا ہے کہ گرمی کے مقابلے میں سردی کا موسم بالوں اور جلد دونوں کیلئے بہتر ہوتا ہے ‘تاہم اسی موسم میں سر میں خشکی ہونا ‘بالوں کے سرے پھٹ جانا اوربالوں کا گرنا عام ہوتا ہے ۔سرد اور خشک ہواﺅں کی وجہ سے سر کی نمی ختم ہوجاتی ہے جس سے بال خشک اور روکھے ہوجاتے ہیں ۔کچھ طریقے اپنا کر اس موسم میں بالوں کی چمک اور صحت برقرار رکھی جاسکتی ہے۔

بالوں کی نمی کو محفوظ رکھنا نہایت ضروری ہے جس کیلئے زیتون کا تیل مفید ہے ‘ اس کیلئے شیمپو کرنے سے قبل نیم گرم زیتون کے تیل کی مالش کریں۔

سردی میں بال سوکھنے میں وقت لگتا ہے‘سرد موسم بالوں کی جڑوں میں موجود پانی جماکر بالوں کے ٹوٹنے کا سبب بنتا ہے اسلئے کوشش کریں کہ گیلے بالوں میں گھرسے باہر نہ جائیں۔سردی ہو یا گرمی بالوں کو کم دھونا ہی بالوں کی صحت کےلئے مفید ہے۔بالوں کو جلدی جلدی دھونے سے سر کا قدرتی تیل ختم ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں خشکی پیدا ہوجاتی ہے۔

شہدبالوں کےلئے قدرتی ماسک کا کام دیتا ہے۔یہ نہ صرف بالوں کی نمی واپس لاتا ہے بلکہ بال گھنے بناتا ہے۔بالوں کی جڑوں میں شہد لگائیں اور 20 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔

ایک انڈے میں چار کھانے کے چمچے دہی یکجان کرکے بالوں میں لگائیں اور ایک گھنٹے بعد سر دھو لیں۔ ہفتے میں ایک بار یہ عمل دہرانے سے بالوں کا روکھا پن ختم ہوجاتا ہے۔

اُلجھے اور خشک بالوں کو سلکی بنانے کیلئے ایک انڈہ‘ ایک کچلا ہوا کیلا‘3چمچے شہد‘ 3چمچے دودھ اور 5چمچے زیتون کے تیل ملاکربالوں پر لگائیں ۔ ایک گھنٹے کے بعد اپنے شیمپو سے بال دھو لیں۔

ہفتے میں ایک دفعہ بالوں میں مایونیزلگائیں یا پھرسرسوں کے تیل میں انڈے کی زردی ملاکربالوں میں لگائیں اس سے بال اچھے ہوجائیں گے‘یہ بہترین پروٹین ٹریٹمنٹ بھی ہے۔

ہیئر ماسک بنانے کیلئے ایک کیلا‘چند قطرے لیموں کارس ‘ دو چمچے دہی اور دو چمچے سرسوں کاتیل دو چمچ ملالیں۔

جو اور گندم اُبال لیں۔ دو کھانے کے چمچے اس پانی میں دہی ملالیں۔ لیجئے بہترین ہئیر سیرم تیار ہے ‘اسے بالوں میں لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد شیمپو کرلیں۔ہفتے میں دو مرتبہ کے استعمال سے خشکی ‘ بالوں کے گرنے اور روکھے پن سے نجات مل سکتی ہے۔

ایک کیلے ‘ دو چمچے دہی‘ دو چمچے بادام کا تیل اور دو چمچے شہد ملاکر جڑوں میں لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے کنگھی کرکے بالوں کو تولئے میں لپیٹ لیں۔ آدھے گھنٹے کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھولیں۔
بال گرنے کی صورت میں نیم کے تیل میں سرسوں یا ناریل کا تیل ملاکر لگائیں ۔ایک ہفتے میں بال گرنا رُک جائیں گے۔

آدھی پیالی سرسوں کاتیل‘ آدھی پیالی گلاب کی پتیاں ‘2گیندے کے پھول‘آدھی پیالی کڑھی پتے اور ایک چھوٹی ترئی ملاکر اتنا پکائیں کہ سارے اجزاءجل جائیں۔ اسے چھانیں اور بالوں کی جڑوں میں لگائیں ۔یہ خشکی دور کرنے کےساتھ بالوں کو سفید ہونے سے بھی روکے گا۔

کسی بھی ٹریٹمنٹ کے بعد شیمپو نہایت اہمیت کا حامل ہے۔گھر میں شیمپو بنانے کیلئے سیکاکائی کی پھلیاں اور ریٹھے کافی سارے پانی میں کم از کم 2گھنٹے تک پکالیں۔ جب اچھی طرح گھل جائیں تو اس سے سر دھوئیں۔


 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 197 Articles with 287285 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.