بھولے ”گھی “کو یاد رکھیں

ایک زمانہ تھا جب پکوان دیسی گھی میں پکائے جاتے تھے لیکن بدلتے ہوئے زمانے نے گھی کو ہم سے دُور اور تیل کو نزدیک کردیا۔چیزوں کو تلنے یا کھانے پکانے کے علاوہ گھی کے کئی اور فوائد بھی ہیں ۔اب چونکہ موسم تبدیل ہو رہا ہے اور سردیوں کی آمد آمد ہے‘ ایسے میں جلد کے خشک ہوجانے کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے۔ کئی لوگوں کی جلد تو اس حد تک خشک ہوجاتی ہے کہ اس میں دراڑیںپڑجاتی ہیں اور خون رسنے لگتا ہے‘ ایسے میں خشک جلد تکلیف دہ اور ناقابل برداشت ہوجاتی ہے۔ جلد کے ان مسائل کے حل کیلئے مہنگی کریمیں خریدی جاتی ہیں جبکہ آیورویدک طریقہ علاج میں گھی کو جلد کی مختلف بیماریوں کو دُور کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور اسکے فوائد بھی تسلیم شدہ ہیں۔

گھی کے ایک بہترین موسچرائزر ہونے میں کوئی شک نہیں ہے ‘ گھی جلد کی تہہ تک مناسب نمی فراہم کرکے جلد کو خشکی سے بچاتا ہے ۔یہ چہرے کو نکھارتا ہے اور بے جان جلد میں جان ڈال دیتا ہے۔ بیسن میں کچا دودھ اورتھوڑا سا گھی ملائیں۔ اسے چہرے پر لگاکرہلکے ہاتھوں سے مالش کریں‘ 20منٹ کے بعد چہرہ صاف پانی سے دھو لیں۔سردیوں میں روزانہ یہ عمل دہرانے سے جہاں چہرے کی خشکی دور ہوگی وہیں جلد میں نکھار بھی آئے گا۔

خشک موسم میں چہرے کی جلد کےساتھ ہونٹ بھی خشک ہوجاتے ہیں ‘ گھی میں ہونٹوں کی خشکی دُور کرنے کی خاصیت ہوتی ہے ۔ کرنا صرف اتنا ہے کہ انگلی میں گھی لے کر ہونٹوں پر لگائیں اور چند منٹ تک مالش کریں تاکہ خون کا دورانیہ تیز ہوجائے ۔خشک موسم میں باقاعدگی سے یہ عمل کرنے سے کالے پڑتے ہوئے ہونٹ بھی گلابی ہوجائیں گے ۔

اگر آپ کے بال بے جان اور روکھے ہیںتو گھی کو آزمائیں ‘گھی میں بڑی مقدار میں فیٹی ایسڈزہوتے ہیں جو سر کی جلد کو مناسب نمی فراہم کرتے ہیں۔ اُنگلیوں کی مدد سے تھوڑا سا گھی بالوں کی تہہ اور جڑوں میں لگانے سے بال چمکدار ہوجاتے ہیں‘ یہ بالوں کیلئے کنڈیشنر کام دیتا ہے‘ اس کی وجہ سے بالوں کی نشوونما میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ بالوں کو نرم و ملائم اور چمکدار بنانا ہے تو گھی کو مناسب مقدار میں لے کر بالوں میں لگائیں اور 2 گھنٹے بعد سر دھولیں۔

کچھ لوگوں کو بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ لٹکتی ہوئی جلد جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے لوگوں کیلئے گھی سے بہتر کچھ اور نہیں ۔ یہ جلد میں وقوع پذیر ہونے والے ایجنگ پروسیس یعنی بوڑھا ہونے کے عمل کو روک دیتا ہے اور جلد کو لٹکنے سے محفوظ رکھتا ہے۔ اگر جلد لٹکنا شروع ہوگئی ہے توگھی اسے بھی آہستہ آہستہ ٹائٹ کرکے بہتری کی جانب لاتا ہے۔ گھی کے چند قطرے چہرے پر لگائیں۔ ہلکے ہاتھوں سے مالش کریں ‘20منٹ کے بعد چہر ے کو سادہ پانی سے دھولیں۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 198 Articles with 288735 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.