تو میری بہن نہیں میرے بچوں جیسی ہے۔۔۔فہد شیخ کا اپنی بہن کے نام درد بھرا پیغام

image
 
بہن اور بھائی کا رشتہ محبت اور قربانی سے بھرپور ہوتا ہے۔۔۔اس رشتے میں درد اگر ایک کو ہو تو اس کی تکلیف دوسرا بھی اسی شدت کے ساتھ محسوس کرتا ہے۔۔۔اور اگر مشکل وقت میں یہ ایک دوسرے سے دور ہوں تو پھر یہ درد اور بھی بڑھ جاتا ہے۔۔۔شوبز کے کئی نام اپنی بہنوں سے بہت قریب ہیں اور انہی میں سے ایک ہیں فہد شیخ۔۔۔فہد شیخ کو حال ہی میں جلن ڈرامہ کے لئے کافی پسند کیا گیا اور اب وہ ڈرامہ ’’ڈنک‘‘ میں خود کو منوارہے ہیں۔۔۔
 
فہد شیخ نے اپنے بھانجے شاہ ویر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک نوٹ لکھا۔۔۔
 
میرا ایک سال کا بھانجا ستائیس دسمبر کو دنیا سے چلا گیا۔۔۔میری فیملی اس وقت بہت بڑے صدمے سے گزر رہی ہے۔۔۔اور میں ان کے ساتھ نہیں ہوں۔۔۔خاص طور پر میری امی اور میر ی بہن۔۔۔میں الفاظ دینے میں لکھنے میں اتنا اچھا نہیں لیکن میں اپنی بہن کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں اس وقت کیسا محسوس کر رہا ہوں۔۔۔میری بہن حرا آئی لو یو۔۔۔میں ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں۔۔۔مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آرہا کہ یہ کیا ہوگیا۔۔۔میں سوچ بھی نہیں سکتا اس درد کو جس سے تم اس وقت گزر رہی ہوگی۔۔۔
 
image
 
فہد شیخ نے مزید اس وقت کو بیان کیا جب ان کی بہن نے انہیں کال کرکے اپنے ساتھ ہو جانے والی اس شدید تکلیف کو بتایا۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی بہن کی اس چیخ کو نہیں بھلا سکتا۔۔۔
 
وہ اپنی بہن سے انتہا سے زیادہ محبت کرتے ہیں اور انہوں نے یہی کہا کہ اب میں تم سے اور تمہارے شوہر سے بات کرنے کی ہمت نہیں کرسکتا کیونکہ میں اتنا مضبوط نہیں۔۔۔حرا تو میری بہن نہیں میرے بچوں جیسی ہے۔۔۔میرا دل پھٹ جاتا ہے جب جب مجھے شاہ ویر یاد آتا ہے۔۔۔تیری شکل یاد آجاتی ہے۔۔۔
 
فہد شیخ نے اپنی مجبوری کو الفاظ دیتے ہوئے لکھا کہ میں تیرے ساتھ نہیں لیکن میرا رب جانتا ہے کہ میں کس دکھ سے گزر رہا ہوں۔۔۔میرے پاس بس یہی ایک تصویر ہے شاہ ویر کی اور میں نے نہیں سوچا تھا کہ یہ آخری ہوگی۔۔۔
 
image
 
دعا ہے کہ فہد شیخ اور ان کی بہن سمیت سب گھر والوں کو سکون اور صبر حاصل ہو۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: