میرا تو سب کچھ چلا گیا۔۔۔جاتا سال کس کی زندگی سے کیا لے گیا

image
 
یہ سال کئی لوگوں کے لئے دکھوں کا ایک ایسا سمندر دے گیا ہے جس کی گہرائی آنے والے کئی سالوں تک رہے گی۔۔۔شوبز انڈسٹری میں بھی کئی لوگ اس کی بھینٹ چڑھے ۔۔۔
 
ایمن منال کے والد
اداکارہ بہنیں ایمن اور منال جو خود بھی عمر کی اتنی زیادہ نہیں اور ان کے والد بھی کچھ زیادہ عمر کے نہیں تھے اور حال ہی میں جب ایمن کی شادی کے دن تھے تو انہوں نے بڑی ہی مضبوطی کے ساتھ سارے انتظامات خود کھڑے ہوکر کروائے۔۔۔وہ اپنی بیٹیوں کے لئے ایک بہت بڑی سپورٹ تھے اور ابھی تو ان کے آگے چھوٹے چھوٹے تین بیٹوں کی ذمہ داری بھی کھڑی تھی۔۔۔کیونکہ ان میں سے کوئی بھی ابھی اپنے پیروں پر نہیں کھڑا۔۔لیکن وہ ہمت کے ساتھ اپنے گھر کے نظام کو چلا رہے تھے۔۔۔کرونا نے انہیں اس نہج پر پہنچا دیا کہ وہ وینٹی لیٹر پر بھی منتقل ہوگئے تھے۔۔۔طبیعت مسلسل اوپر نیچے ہو رہی تھی اور پھر کچھ عرصہ کی علالت کے بعد انہوں نے جاتے سال کے آخری دن اپنی آنکھیں بند کرلیں اور ایمن منال کے لئے یہ جاتا سال زندگی بھر کا دکھ دے گیا۔۔۔
image
 
سارہ خان اور نور خان
والدہ کے جانے کے بعد زندگی میں والد کا ہی سہارا ان دونوں بہنوں کی مضبوطی کے لئے کافی تھا۔۔۔سارہ کی شادی کے وقت ان کے والد کافی خوش تھے اور ان کی خوشی اور ان کے جانے کے بیچ یہی ایک سال شامل تھا۔۔۔کیونکہ جاتے سال کے جانے سے پہلے ہی انہوں نے کرونا سے جنگ ہار دی اور زندگی سے منہ موڑ گئے۔۔۔سارہ خان نے خود کو ایک بار پھر مضبوط کیا اور کہا کہ میں ایک دن اپنے والد سے ملوں گی ۔۔۔
image
 
درخشاں طاہر
ایک چھوٹی بہن کے لئے اس کی بڑی بہن ماں کا درجہ رکھتی ہے اور درخشاں طاہر کیونکہ اپنی بیٹی کو تنہا ماں کے طور پر پال رہی تھیں اور اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتی تھیں اسلئے ان کی بڑی بہن ان کے لئے بہت اہم تھیں۔۔۔لیکن اس سال میں ان کے پاس یہ دکھ لکھا تھا کہ وہ اپنی بڑی بہن سے محروم ہوجائیں۔۔۔ان کی بڑی بہن کا کچھ دن پہلے انتقال ہوگیا اور وہ اس سال کو اب بھول نہیں پائیں گی۔۔۔
image
 
نورالحسن
اداکار اور میزبان نور الحسن اپنے والد سے خاصے قریب تھے اور اکثر ایسے شوز جس میں باپ کی عظمت کا کہیں بھی ذکر ہوتا وہ رو پڑتے تھے کیونکہ وہ اپنے والد کو دل و جان سے چاہتے تھے۔۔۔پچھلے دنوں وہ بھی باپ کی شفقت سے محروم ہوگئے اور ان کے لئے یہ سال بہت تکلیف دہ سال بن گیا۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: