ان کے تو ہاتھ پیلے ہو ہی گئے۔۔۔ زندگی نئے سرے سے شروع کرنے والے ستارے

image
 
جہاں لوگوں نے تکالیف اور دکھ دیکھے وہیں جاتے ہوئے سال نے کچھ خوشیوں کے رنگ بھی جمائے۔۔۔شادی کے رنگ بھی جمے اور زندگی ایک نئے سرے سے شروع ہوئی۔۔۔
 
سعدیہ غفار اور حسن حیات
اداکارہ سعدیہ غفار نے اس سال اپنی زندگی کے ساتھی کو چن لیا اور ماڈل اور اداکار حسن حیات کے ساتھ ساتھ نبھانے کا فیصلہ کیا۔۔۔اس موقع پر ان کے قریبی دوست موجود تھے اور وہ دونوں اس سال کی خوشیوں کو پانے میں کامیاب رہے-
image
 
رباب ہاشم
اداکارہ رباب ہاشم نے بھی جاتے سال کے آخری ماہ میں اپنی زندگی کا ہمسفر چن ہی لیا اور وہ گھر والوں کی پسند میں نا صرف خوش بلکہ بہت مطمئن بھی ہیں۔۔۔اپنے شوہر کے ساتھ گھومنے پھرنے کے مراحل سے گزر رہی ہیں اور ارینج میرج کی ایک بہت خوبصورت مثال ہیں۔۔۔
image
 
سجل اور احد
یوں تو منگنی اس سے پہلے ہی ہوچکی تھی لیکن ۲۰۲۰ کو اس جوڑے نے اپنی زندگی میں خوشیاں بھرنے کے لئے منتخب کیا اور کرونا کا خیال کرتے ہوئے بہت قریبی لوگوں میں رخصتی کی۔۔۔یہ شادی دبئی کے ایک پرفضا مقام پر ہوئی اور اسے ڈیسٹینیشن ویڈنگ ہی کہا جارہا ہے جہاں خاندان پہنچا شادی کی تکمیل کے لئے۔۔۔
image
 
حنا الطاف اور آغا علی
یہ ایک ایسی خوشی تو جو ان کے چاہنے والوں کے لئے بھی ایک سرپرائز تھا۔۔۔اس شادی کو بہت ہی سادگی سے کیا گیا اور لاک ڈاؤن میں ہونے والی شادیوں میں سے یہ ایک شادی رہی۔۔۔دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: