ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔۔۔شوبز ستارے جن کی جھوٹی طلاق کی افواہ اڑائی گئی

image
 
شادی ایک خوبصورت بندھن ہے اور اس پر کوئی بھی تنقید یا بری بات قطعی برداشت نہیں ہوتی۔۔۔خاص طور پر جب لوگ جھوٹی طلاق کی افواہ اڑائیں تو دل ٹوٹ جاتا ہے۔۔۔شوز میں بھی ایسے کچھ ستارے ہیں جن کی طلاق کی افواہ اڑائی گئی ارو وہ اس پر کافی ناراض بھی ہوئے۔۔۔
 
صنم جنگ
میزبان اور اداکارہ صنم جنگ کی شادی کو چھے سال ہوچکے ہیں اور قسام سے ان کی محبت کی شادی ہے۔۔۔یہ وہ محبت ہے جو اس وقت سے قائم ہے جب صنم جنگ نے انڈسٹری میں قدم بھی نہیں رکھا تھا اور کوئی نہیں جانتا تھا کہ صنم کون ہے۔۔۔صنم جنگ نے جب بہت کامیابیاں حاصل کرلیں تب بھی ان کی زندگی میں شامل قسام کا پیار وہی رہا ۔۔۔صحیح وقت آیا تو دونوں نے شادی کی اور اب ایک بیٹی کے والدین بھی ہیں۔۔۔قسام جعفری ایک پائلٹ ہیں اور اسی وجہ سے ان کا امریکہ اور پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی قیام رہتا ہے۔۔۔صنم جنگ اور ان کی بیٹی انہیں کافی مواقع پر یاد کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ان کی اس جدائی کو طلاق جیسے تکلیف دہ افواہ سے جوڑ دیا جائے۔۔۔صنم جنگ نے کہا کہ میں کبھی بھی اس طرح کی خبروں کا جواب نہیں دیتی لیکن اس سے مجھے اور میری فیملی کو بہت ٹھیس پہنچی۔۔۔میں اپنی زندگی میں بہت خوش ہوں ۔۔۔ابھی چھے سال ہوئے ہیں اور ہم ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔۔۔
image
 
فریال محمود
فریال محمود اور دانیال راحیل کی شادی حال ہی میں لاک ڈاؤن کی دنوں میں ہوئی۔۔۔ان دونوں کی محبت بھی کافی عرصہ رہی۔۔۔دونوں ہی اپنی شادی کے بعد ڈرامہ کی شوٹس اور دیگر کاموں میں مصروف ہوئے اور گھومنے پھرنے کے بعد کی تصاویر کے بعد کوئی بھی پوسٹ لگانے کا وقت حاصل نہیں کرپائے۔۔۔سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرنے لگی کہ یہ دونوں شاید اب الگ ہوگئے ہیں اور دانیال نے فریال کی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔۔۔فریال محمود نے اس خبر کا جواب دیا جسے دانیال نے بھی شیئر کیا۔۔۔فریال نے بہت طویل انداز میں اپنے غم اور غصہ کا اظہار کیا کہ اگر کوئی اپنی شادی کی یا ہر وقت کی تصویریں نہیں لگاتا تو اس کا مطلب پرگز یہ نہیں کہ وہ الگ ہوگئے یا ان کی طلاق ہوگئی۔۔۔کسی کے لئے اتنی بڑی بات بولتے ہوئے کچھ تو سوچیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: