|
|
پچھلے سال کرونا کی وجہ سے جہاں دیگر شعبوں کا نقصان ہوا
وہیں شوبز انڈسٹری میں بھی کچھ بڑا کرنے سے لوگوں نے ہاتھ پیچھے
کرلئے۔۔۔لیکن ایسے وقت میں ایکسپریس اینٹرٹینمنٹ نے فائدہ اٹھانے کا سوچا
اور اپنی تمام ترین وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک بہترین شو لانے کا
فیصلہ کیا۔۔۔ |
|
اس شو کی میزبانی کے لئے احسن خان کو چنا گیا جو بول
نائٹس کے نام سے بول ٹی وی کا شو کر رہے تھے۔۔۔احسن خان کے نام پر ہی شو کا
نام ٹائم آؤٹ ود احسن خان رکھا گیا اور یہ شو ہفتہ میں ایک بار رات کو
دکھایا جائے گا۔۔۔اس شو کی کافی ریکارڈنگز ہو چکی ہیں اور کافی چل بھی رہی
ہیں۔۔۔اس کا ٹائٹل سونگ ایک باقاعدہ ڈانس نمبر ہے جو ٹوئٹر پر تیسر نمبر پر
ٹرینڈ بھی کررہا ہے۔۔۔ |
|
احسن خان کا دعویٰ ہے کہ یہ شو سال کا سب سے بڑا شو ہوگا
اور نئے سال کا آغاز اسی سوچ کے ساتھ مثبت اور بڑے انداز میں کرنا چاہئے کہ
امیدیں ہمیشہ اچھی رکھنی چاہئیں۔۔۔اور انہیں پوری امید ہے کہ لوگ اس شو کو
دیکھنے کے بعد کہیں گے کہ انہیں کچھ نیا دیکھنے کو ملا۔۔۔ |
|
|
|
شو کے لئے مہمانوں کا انتخاب بھی بہت بہترین کیا
گیا۔۔۔حال ہی میں فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید کو اس کی ریکارڈنگ پر دیکھا
گیا اور یہ پہلی بار ہے کہ یہ دونوں سپر اسٹارز ایک ساتھ سیٹ پر انٹرویو
بھی دیں گے اور کچھ مزیدار گیمز بھی کھیلیں گے۔۔۔ |
|
انڈسٹری میں اس شو کو لے کر کافی دھوم ہے کیونکہ اس کی
ٹیم میں وہ تمام لوگ شامل ہیں جنہوں نے انڈسٹری کو سب سے بڑے شوز کا تحفہ
دیا۔۔۔ |
|
احسن خان نے جب اپنے سیٹ سے ویڈیو بنا کر اپنے سوشل
میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تو سب ہی اس کے سیٹ کی جھلک دیکھ کر حیران رہ گئے
کیونکہ وہ ایک نئے انداز کا خوبصورت سیٹ ہے اور ہر آرٹسٹ اس کی تعریف کررہا
ہے۔۔۔ |
|
|
|
دیکھتے ہیں کہ نئے سال کے پہلے مہینے سے آغاز ہونے والے اس شو کی کارکردگی
کیسی رہتی ہے۔۔۔ |