|
|
بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو زندگی کو چیلنج کرتے ہیں
اور اس میں اپنی مسکراہٹوں کے رنگ جما کر دنیا کو حیران کر دیتے ہیں۔۔۔انہی
میں سے ایک نام ہے نادیہ جمیل کا۔۔۔نادیہ نے جس بہادری سے کینسر سے جنگ لڑی
وہ بہت سارے لوگوں کے لئے ایک مثال ہے۔۔۔اس دوران کیمو تھراپی کی وجہ سے وہ
اپنے خوبصورت بالوں سے بھی دور ہوئیں۔۔۔انہوں نے بہت دل دکھانے والے ایسے
نوٹ بھی لکھے جسے پڑھ کر انسان کا دل اداس ہوجائے۔۔۔لیکن نادیہ نے مایوسی
کو اپنے اوپر کبھی حاوی نہیں ہونے دیا۔۔۔انہوں نے مسکراتے ہوئے اس جنگ کو
ہرایا اوروہ صحت یابی کی منازل تیزی سے طے کر رہی ہیں۔۔۔ |
|
وہ اکثر اپنی ویڈیوز سے اپنی فیملی اور دوستوں کو ہنساتی
ہیں۔۔۔کچھ دنوں سے وہ اپنی امی کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر
شیئر کر رہی ہیں جس میں وہ نازیہ حسن کا گانا ’’بات بن جائے‘‘ گنگنارہی ہیں
اور پراٹھے بنا رہی ہیں جبکہ کچن میں ان کے ساتھ ان کی امی بھی مصروف ہیں
اور وہ اپنی امی کو بھی ویڈیو میں گانے کے لئے کہتی ہیں۔۔۔ |
|
|
|
نادیہ جمیل ان دنوں میں اپنی سب سے بڑی سپورٹ اپنے
والدین کو ہی مانتی ہیں۔۔۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اس تکلیف کے وقت میں
نازیہ کے ساتھ ہر لمحہ گزارا۔۔۔نادیہ کو ہر لمحے کے ساتھ زندگی کی طرف
بڑھنے پر مجبور کیا۔۔۔ |
|
خوشی کی بات یہ ہے کہ نادیہ جمیل کے کھوئے ہوئے بال بھی
اب آہستہ آہستہ واپس آنا شروع ہو گئے ہیں اور وہ اس بات کو لے کر بھی کافی
خوش ہیں۔۔۔ |
|
|
|
پاکستان کا یہ نام نادیہ جمیل بہت سارے لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے جو جینے
کی امنگ ہار دیتے ہیں۔۔۔ |