|
|
ہر کسی کا دل اتنا بڑا نہیں ہوتا کہ وہ تنقید کو سہہ
جائے۔۔۔کچھ لوگوں کو کوئی بھی سخت بات اتنے آرام سے ہضم نہیں ہوتی۔۔۔شوبز
میں بھی کچھ اداکار ایسے ہیں جو کڑوی تنقید کا جواب دینا ضروری سمجھتے ہیں۔۔۔ |
|
ثروت گیلانی |
اداکارہ ثروت گیلانی کو جب غصہ آتا ہے تو پھر وہ کسی کی
بھی پرواہ نہیں کرتیں۔۔۔ویسے تو وہ کسی بات کا برا نہیں مناتی تھیں لیکن
گزشتہ کچھ عرصہ سے انہیں چینلز اور سوشل میڈیا سب پر بہت غصہ آجاتا
ہے۔۔۔ایک عید شو کی ریکارڈنگ تو وہ چھوڑ کر بھی چلی گئی تھیں کہ میں اس طرح
کے شو نہیں کرتی۔۔۔لیکن سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ساتھ جب انہوں نے
گھومنے کے دوران انتہائی کھلی تصاویر شیئر کیں اور سوشل میڈیا پر اس کا
رسپانس بہت منفی آیا تو وہ کھل کر ناراض ہوئیں اور کہا کہ جو بھی مجھ سے
نفرت کرتا ہے فوراً میرے اکاؤنٹس کو چھوڑ دے۔۔۔آپ لوگ مجھے اس طرح پریشان
نہیں کر سکتے کیونکہ میں بہت مضبوط ہوں۔۔۔اور دوسروں کی کامیابیوں اور
خوشیوں سے جلنا چھوڑ دیں۔۔۔ |
|
|
یاسر حسین |
یاسر حسین کسی نا کسی کونٹروورسی کا حصہ بننے میں دیر
نہیں لگاتے اور وقفے وقفے سے اپنے اوپر ہونے والے ہر وار کا جواب بھی دینا
ضروری سمجھتے ہیں۔۔۔ارتغرل پر ان کی تنقید ، پاکستانی اداکاروں کو نا لے کر
ارتغرل کے اداکاروں سے ماڈلنگ کروانے پر ان کی نا پسندیدگی کے اظہار نے
سوشل میڈیا پر انہیں سب سے زیادہ آڑے ہاتھوں لیا۔۔۔حد تو یہ ہے کہ ارتغرل
ڈرامے کی ایک اداکارہ نے انہیں باقاعدہ ایک توجہ حا صل کرنے والا غیر محفوظ
شخص قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی عوام جتنی مثبت ہے یہ شخص اتنا ہی منفی
ہے۔۔۔یاسر حسین پھر بھی بارہا ان الزامات کا جواب دیتے نظر آئے اورہر بات
کو دل پر بھی لے رہے ہیں۔۔۔ |
|
|
عدنان صدیقی |
عدنان صدیقی خود کسی کو بھی کچھ بھی کہہ دیں تو انہیں
فرق نہیں پڑتا لیکن اگر کوئی ان پر کسی بھی قسم کی تنقید کرے تو وہ برداشت
نہیں کرتے۔۔۔نعمان اعجاز نے جیسے ہی کہا کہ عدنان صدیقی کے پاس ابھی بھی
وقت ہے کہ اداکاری سیکھ لیں تو عدنان صدیقی نے انہیں آڑے ہاتھوں
لیا۔۔۔نعمان اعجاز نے کہا کہ میرا یہ مطلب نہیں تھا لیکن عدنان صدیقی نے
بات کو دل پر لے ہی لیا ہے۔۔۔ |
|