|
|
بہنوں کا رشتہ بڑا ہی پیارا ہوتا ہے اور چاہے عمر کا کتنا ہی فرق کیوں نا
ہو بہنوں میں پیار کے ساتھ ساتھ دوستی ہمیشہ موجود رہتی ہے۔۔۔اس لئے جب ان
دونوں کی شادی بھی ہوجاتی ہے تو یہ ایک دوسرے کی سب سے بڑی ڈھال بن جاتی
ہیں۔۔۔ |
|
|
|
اینکر کرن ناز کی اکلوتی چھوٹی بہن بھی نکاح کے بندھن
میں بندھ گئیں۔۔کرن ناز اپنی بہن سے کافی محبت کرتی ہیں اور ایک انٹرویو
میں ان کی بہن نے بتایا کہ کرن جنہیں وہ پیار سے انا کہتی ہیں شادی کے بعد
پہلے سے زیادہ اچھی اور نرم مزاج ہوگئی ہیں۔۔۔کیونکہ جب ان کی شادی نہیں
ہوئی تھی تو ان سے کافی ڈر لگتا تھا اور یہ بات بات پر ڈانٹتی تھیں اور
کبھی کبھی لگا بھی دیتی تھیں۔۔۔ |
|
|
|
کرن ناز اپنی چھوٹی بہن کی شادی پر کافی خوش نظر آئیں
اور انہوں نے اس موقع پر بھی اپنے شوہر کے ساتھ شادی کی وہی تصاویر بنوائیں
جن سے شادی کی یاد تازہ ہوجائے۔۔۔ننھی سی بھانجی بھی اپنی خالہ کے نکاح پر
مکمل تیاریوں کے ساتھ موجود تھیں۔۔۔ |
|
|
|
اینکر کرن ناز نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی بیٹی
کا زیادہ تر خیال ان کی بہن ہی رکھتی ہے اور عائشہ کے لئے جتنی اہم وہ ہیں
اتنی ہی اہم ان کی چھوٹی بہن بھی ہے۔۔۔ |
|
|
|
اب جبکہ وہ اپنے پیا گھر جانے کے لئے تیار ہے تو کرن کو
اس بات کا بہت احساس ہے کہ ان کی اکلوتی چھوٹی بہن بھی رخصت ہوجائے گی۔۔۔ |
|
|
|
|