یہ پیسے مجھ سے لیتی ہیں۔۔۔شوبز جوڑیوں میں گھر کا بجٹ کون چلاتا ہے

image
 
شادی کے بعد گھر چلانے کی ذمہ داریاں بھی اکثر مرد و عورت میں برابری کی بنیاد پر تقسیم ہوجاتی ہیں۔۔۔ایک گھر کو سنبھالنے پر زور دیتا ہے تو دوسرا گھر کے نظام اور بجٹ کی ذمہ داری اٹھا لیتا ہے۔۔۔اور کچھ جوڑیوں میں ایک ہی شخص ہر طرح سے یہ دونوں ذمہ داریاں نبھا رہا ہوتا ہے۔۔۔شوبز انڈسٹری میں بھی شادی کے بعد جوڑیوں میں سے کوئی ایک گھر کے بجٹ کو چلاتا ہے۔۔۔
 
یاسر حسین اور اقراء عزیز
اس جوڑی میں پیار اور محبت کی تو مثال نہیں ملتی ۔۔۔لیکن گھر چلاتے ہوئے صرف پیار کام نہیں آتا۔۔۔تھوڑی بہت عقل بھی ضروری ہے۔۔۔یاسر حسین اقراء سے عمر میں کیونکہ گیارہ سال بڑے ہیں تو اکثر گھر کے فیصلوں میں، یا گھر کے بجٹ کو چلانے میں انہی کو کمانڈ حاصل ہے۔۔۔اقراء یاسر سے ہی پیسے لیتی ہیں شاپنگ کے لئے اور اگر زیادہ شاپنگ ہوجائے تو یاسر ان سے اس بات پر سوال بھی کرتے ہیں کہ آخر یہ اتنا سارا کیا لے لیا۔۔۔اقراء کو بجٹ بنانا نہیں آتا اس لئے یاسر ہر طرح سے اس فرض کو سر انجام دیتے ہیں اور پھر حساب بھی لیتے ہیں ایک ایک پائی کا۔۔۔
image
 
سنیتا مارشل اور حسن
سنیتا مارشل کے گھر میں بجٹ سنیتا کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔۔۔لیکن بڑے فیصلے دونوں مل بانٹ کر ہی کرتے ہیں۔۔۔سنیتا مارشل خود بھی ہاتھ کھینچ کر ہی گھر چلاتی ہیں اس لئے حسن کو یہ فکر نہیں کہ سنیتا گھر میں کوئی فضول خرچی کر رہی ہیں۔۔۔لیکن شاپنگ کے لئے کچھ چیزوں میں سنیتا کسی کی نہیں سنتیں اور انہوں نے جو چیزیں بچوں کے لئے لینی ہوتی ہیں وہ سوچ کر رکھتی ہیں۔۔۔حسن پھر بھی تھوڑے فضول خرچ ہوسکتے ہیں لیکن گھر کا بجٹ چلانے کے لئے سنیتا سے بہترین کوئی نہیں۔۔۔
image
 
فیصل قریشی اور ثنا فیصل
فیصل قریشی اکثر شوز میں اس بات کا ذکر کر چکے ہیں کہ ان کا ایک ایک کارڈ اب ان کی بیوی ثنا کے پاس ہوتا ہے۔۔۔وہ ان سے ہر چیز کا حساب بھی لیتی ہیں اور گھر کا مکمل خرچ وہی چلاتی ہیں۔۔۔فیصل کماتے ہیں اور پھر وہ جو بھی لاتے ہیں سب ثنا کے پاس ہوتا ہے۔۔۔اس معاملے میں ثنا مکمل ذمہ داری سے گھر کے سارے بلز جمع کروانے سے لے کر سودا لانا اور شاپنگ کرنا اپنے انداز میں کرتی ہیں۔۔۔اور پھر اس معاملے میں انہیں کسی کی مداخلت بھی پسند نہیں-
image
 
آئزہ اور دانش
دانش اور آئزہ کے کیس میں دانش کے ہاتھ میں ہی بجٹ ہوتا ہے لیکن آئزہ کو کسی بھی قسم کی پابندی نہیں۔۔۔لیکن آئزہ اپنے پیسے الگ رکھتی ہیں اور شاپنگ کے وقت دانش کے پیسوں کو ہی استعمال کرتی ہیں۔۔۔دانش کا ماننا ہے کہ آئزہ شاپنگ کرتے ہوئے کروڑوں بھی خرچ کردے گی تو اسے پتہ نہیں چلے گا۔۔۔وہ ایک ہی چیز بار بار لے آتی ہے اور وہ ٹیگ لگے رکھی ہوتی ہے۔۔۔اس لئے دانش کو آئزہ کے بے دریغ پیسہ لٹانے سے ڈر بھی لگتا ہے اور بجٹ وہی چلاتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: