ہمیں کم سے کم بتا تو دیتے۔۔۔اداکار احمد حسن کچھ دوستوں اور رشتہ داروں سے ناراض ہوگئے

image
 
یہ سچ ہے کہ دوست اور رشتے دار ہمارے اپنے ہوتے ہیں جن پر ہم بھروسہ کرتے ہیں اور جنہیں ہم سب سے زیادہ دل کے قریب رکھتے ہیں لیکن اگر ان کی طرف سے ہی کوئی تکلیف پہنچے تو دل بہت دکھتا ہے۔۔۔
 
شوبز ستارے بھی ایک ایسی جنگ پر ہوتے ہیں جہاں انہیں شوٹس اور لوکیشن پر کمانے کی غرض سے جانا ہی پڑتا ہے اور وہ وہاں ایک خوف میں گھرے ہوتے ہیں کہ کہیں انہیں کرونا جیسی خوفناک بیمارے اپنی لپیٹ میں نا لے لے۔۔۔کیونکہ وہاں سب انجان لوگ ہوتے ہیں لیکن اپنے رشتوں کو لے کر یہ خوف اس لئے نہیں ہوتا کہ وہ آپ کو ہر بات سچ ہی بتاتے ہیں۔۔۔
 
 
لیکن اداکار احمد حسن پچھلے دنوں کافی ناراض ہوگئے جب انہیں ایک رشتے دار کے گھر دعوت میں بلایا گیا اور وہ اپنی فیملی کے ساتھ وہاں پہنچے۔۔۔لیکن بعد میں انہیں پتہ چلا کہ ان رشتہ داروں کے گھر میں کرونا کی وبا پہلے سے موجود تھی اور انہوں نے چھپایا۔۔۔صرف اس لئے تاکہ ان کی دعوت کا ماحول خراب نا ہو۔۔۔
 
احمد حسن نے ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے بہت خفگی کے ساتھ کہا کہ یہ ایک تکلیف دہ صورتحال ہوتی ہے جب آپ کو اپنا اور اپنی فیملی کا ٹیسٹ کروانا ہوتا ہے۔۔۔ایک تو دماغی اذیت اوپر سے بیماری۔۔۔تو جب بھی آپ کو شبہ بھی ہے کہ آپ کے گھر میں یہ مسئلہ ہے تو آگاہ کریں اور لوگوں کو کچھ عرصے کے لئے خود سے دور کریں۔۔۔
 
YOU MAY ALSO LIKE: