|
|
بہن بھائیوں کا پیار تو ہوتا ہی انوکھا ہے۔۔۔اس میں اگر لڑائی بھی ہو تو
منانے میں دیر نہیں لگتی۔۔۔ایک دوسرے سے ناراض ہوکر بھی جدا ہونے کا خوف
نہیں ہوتا کیونکہ یہ یقین ہے کہ ہم تو ہیں ہی ایک۔۔۔شوبز انڈسٹری میں بھی
ایسے کئی بہن بھائی ہیں جن کی دوستی مثالی ہے لیکن مومل شیخ اورشہزاد شیخ
کی محبت سے تو سب ہی واقف ہیں۔۔۔ان دونوں کے درمیان کھٹی میٹھی باتوں کا
ایک خزانہ ہے۔۔۔ |
|
شہزاد شیخ کا کہنا ہے کہ مومل شیخ گھر میں سب سے زیادہ رعب جماتی ہے لیکن
اس کی چلتی ایک نہیں ہے۔۔۔جبکہ مومل کا کہنا ہے کہ شہزاد کے گھر میں ہر بات
کا فیصلہ مجھ سے مشورہ لینے کے بعد ہی ہوتا ہے۔۔۔اس بات پر شہزاد مومل کو
کافی چھیڑتے بھی ہیں کہ وہ چھوٹی ہے تو چھوٹی بن کر رہے۔۔۔اور مومل کو اس
بات پر کافی چڑ ہوتی ہے۔۔۔ |
|
|
|
مومل کا کہنا ہے کہ جب میں چھوٹی تھی تو شہزاد مجھ سے
بہت زیادہ لڑائی کرتا تھا۔۔۔یہ میری لڑائی کو یاد رکھتا تھا اور امی جیسے
ہی کام سے باہر جاتی تھیں تو مجھ سے باقاعدہ کشتی لڑتا تھا اور خوب بدلے
لیتا تھا۔۔۔ |
|
مومل شیخ کا ماننا ہے کہ میں اور میرے میاں نادر بہت
بہترین ڈانس کرتے ہیں اور ہر شادی میں ہم نے اپنے یہ جوہر دکھائے ہیں لیکن
شہزاد کو ایک ٹھمکا بھی صحیح دے لگانا نہیں آتا۔۔۔ |
|
شہزاد شیخ مومل کو اکثر چھیڑتے ہیں کہ تم نے اپنے سوشل
میڈیا سے گھر بیٹھے بڑا پیسہ بنا لیا جبکہ ہم گھر میں بند رہے کرونا کے
دنوں میں۔۔۔ |
|
|
|
شہزاد شیخ کا کہنا ہے کہ جب بھی مومل ہمارے گھر میں داخل
ہوتی ہے تو ایسا لگتا ہے کوئی زلزلہ آگیا۔۔۔یہ گھر کی بیل بھی ایسے بجاتی
ہے کہ کبھی نا رکنے والی۔۔۔اور اس کا بیٹا ابراہیم بھی اسی جیسا ہے۔۔۔مومل
شیخ کے آنے کے بعد گھر میں کوئی سکون سے کام نہیں کر سکتا کیونکہ یہ سب کو
کاموں سے اٹھا کر لاؤنج میں لے آتی ہے۔۔۔ |
|
مومل شیخ جب فلم ــ’’وجود‘‘ کو پروڈیوس کر رہی تھیں تو
ان کا کہنا ہے نام تو شہزاد کا بھی چلا پروڈیوسر میں لیکن اس نے کوئی کام
ہی نہیں کیا صرف باتیں بنانے کے۔۔۔میں نے خون پسینہ ایک کیا۔۔۔لیکن نام ان
کا بھی چلا جس پر جاوید شیخ صاحب سے وہ لڑیں بھی۔۔۔ |
|
ان دونوں کی کھٹی میٹھی لڑائی سے سارے کزنز اور خود
جاوید شیخ صاحب بھی بہت خوش ہوتے ہیں۔۔۔ |