|
|
اپنا خیال رکھنا اور خود سے محبت کرنا بہت کم لوگوں کو
آتا ہے لیکن جنہیں آتا ہے وہ پھر ہمیشہ دوسروں کا بھی خیال رکھتے
ہیں۔۔۔شوبز میں کچھ لوگ اپنا ہی نہیں بلکہ خود سے جڑے ہر شخص کا بہت خیال
رکھتے ہیں۔۔۔عروہ ماورہ بھی انہیں میں سے ایک ہیں۔۔۔یہ دونوں اپنا اور
دوسروں کا خیال رکھنے کی بہت کوشش کرتی ہیں۔۔۔ |
|
ماورہ کا کہنا ہے کہ لوگ اکثر مجھ سے میری جلد کا راز
پوچھتے ہیں تو میں صبح کا آغاز ہی آنکھیں کھولنے سے بھی پہلے پانی سے کر
دیتی ہوں۔۔۔میں کم سے کم بھی چار سے پانچ لیٹر پانی پی جاتی ہوں پورے دن
میں اور عروہ بھی پانی کی دیوانی ہے۔۔۔ |
|
ماورہ نے کہا کہ میں اور عروہ گھر میں بہت سبزیاں کھاتے
ہیں۔۔۔خاص طور پر عروہ کو سبزیاں بہت پسند ہیں۔۔۔میں تو پھر بھی چکن کے
ساتھ کھاتی ہوں لیکن عروہ ترکاری کھانا پسند کرتی ہے پھر چاہے وہ بینگن ہو،
کریلا یا بھنڈی۔۔۔ |
|
|
|
ماورہ اور عروہ کام کے وقت سو نہیں پاتیں لیکن جب کام نا
ہو تو اپنی نیند کو پورا کرنا ضروری سمجھتی ہیں۔۔۔ |
|
ماورہ کھانے کی کافی شوقین ہیں اور ایک بار تو رات کے
بارہ بجے انہوں نے اپنی بہن اور بہنوئی فرحان کو نیند سے جگایا کہ مجھے کپ
کیکس کھانے ہیں۔۔۔فرحان فوراً ماورہ کو لے کر گیا کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ
تمہارے چہرے پر لکھا تھا کہ مجھے یہ ضروری کھانا ہے۔۔۔۔ |
|
عروہ تھوڑی چٹوری ہے اور اسے گول گپے اور چاٹ کی طلب
ہوجاتی ہے لیکن ماورہ کو میٹھا بہت پسند ہے۔۔۔ |
|
|
|
دونوں بہنوں نے مل کر جیولری اور کپڑوں کا بھی بزنس شروع کیا ہے اور کوشش
کرتی ہیں کہ مل کر اسے وقت بھی دیں اور اس پر کام بھی کریں۔۔۔ |
|
والدہ کے ساتھ بچپن سے چائے پیتی تھیں اس لئے آج بھی چائے کے بغیر کوئی کام
نہیں ہوتا۔۔۔کافی سے پہلے ان کی زندگی میں چائے ضروری ہے۔۔۔ |
|
والدہ سے تعلق بہت گہرا ہے اور بچپن سے آج تک کبھی کوئی بات نہیں
چھپائی۔۔۔کیونکہ امی کہتی ہیں کہ وہ کرو کام جو بتا سکو بعد میں۔۔۔ |