میری بیگم میری پڑوسن تھیں۔۔۔شوبز ستارے جو شادی کے بعد بھی نہیں بدلے

image
 
شادی شدہ زندگی کے بعد ایک وقت آتا ہے جب انسان اس وقت کو یاد کرتا ہے جب پہلی بار ملے تھے اور وقت نے کتنا کچھ زندگی میں بدل دیا ہے۔۔۔کچھ لوگ اس وقت کی محبت کو بھلا کر زندگی کو اس حد تک نارمل کر لیتے ہیں کہ بیگم سے مسکرا کر بات بھی نہیں کرتے۔۔۔لیکن کچھ لوگ اپنی محبت کو ہمیشہ ایسے قائم رکھتے ہیں کہ ہر کوئی رشک کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔۔۔شوبز میں بھی ایسے کچھ ستارے ہیں جنہوں نے شادی کے ماہ و سال گزرنے کے باوجود اپنی محبت کی کہانی میں کوئی دھند نہیں آنے دی۔۔۔
 
احسن خان
احسن خان ایک ایسے اداکار اور میزبان ہیں جن کو دیکھتے ہی صرف مثبت خیال آتا ہے۔۔۔وہ منفی کردار ڈراموں میں کریں بھی تو لوگ ان کے مثبت پہلوؤں کو یاد رکھتے ہیں۔۔۔احسن خان کی شادی ان کی پڑوسن سے ہوئی۔۔۔دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور کچھ ہی عرصے میں بات بھی طے ہوگئی۔۔۔احسن کی بیگم بھی ان کی طرح ایک خوش شکل خاتون ہیں اور اب دونوں کے تین بچے ہیں۔۔۔احسن اپنی بیگم کے بہت بڑے فین ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میں آج بھی اپنی بیگم کے لئے گاڑی کا دروازہ خود کھولتا ہوں۔۔۔میں نے بیماری میں بھی اس کا خیال رکھنے کی پوری کوشش کی اور میں اپنی فیملی کو زیادہ سے زیادہ وقت اور توجہ دینے کی کوشش کرتا ہوں۔۔۔
image
 
زاہد احمد
اداکار زاہد احمد نے شادی کے بعد بہت مشکل دن بھی گزارے لیکن انہیں اس بات کا خیال ہے کہ ان کی بیوی نے بھی وہی دن ان کے ساتھ دیکھے اور وہ اپنی بیوی کا بہت خیال رکھتے ہیں۔۔۔زندگی میں دو بچے بھی شامل ہیں لیکن زاہد اپنی بیگم کو ہر مقام پر ساتھ رکھتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں۔۔۔
image
 
جنید خان
گلوکار اور اداکار جنید خان کی شادی مکمل ارینج تھی اور ان کی خالہ نے اپنے کچھ ملنے والوں کی فیملی میں سے آمنہ کو ان کے لئے ڈھونڈا۔۔۔جنید کا کہنا ہے کہ چند ملاقاتوں اور بات چیت کے بعد ہم ایک ہوئے اور میں پوری کوشش کرتا ہوں کہ آمنہ کے ساتھ اور بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاروں۔۔۔میں ایسا کوئی موقع نہیں آنے دیتا جب آمنہ کسی بھی قسم کے شک یا محبت میں کمی کی شکایت کرے۔۔۔سوشل میڈیٰا سے فیملی کا واسطہ کم ہی رکھتا ہوں کیونکہ اپنے اوپر ہر بات برداشت ہے لیکن فیملی پر نہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: