|
|
ہر کامیابی کا زینہ تعلیم اور قابلیت سے ہوکر گزرتا ضرور ہے لیکن کبھی کبھی
وہ تعلیم آپ کے ساتھ صرف اس وقت تک رہتی ہے جب تک آپ کا شوق اس پر حاوی نا
ہوجائے۔۔۔شوبز میں ایسی کئی اداکارائیں ہیں جو تعلیم میں انتہا سے زیادہ
اچھی تھیں لیکن پھر ان کے شوق نے انہیں اداکاری کے شعبے میں پہنچا دیا |
|
سبینہ فاروق |
سبینہ فاروق کو بہت سارے ڈراموں میں بہترین اداکاری کرتے ہوئے دیکھا گیا
گیا ہے۔۔۔اس چھوٹی سی لڑکی کا تعلق پنڈی سے ہے اور یہ بولنے کی کافی شوقین
ہیں۔۔۔یہ اپنی کلاس میں ٹاپ اسکورر تھیں اور والدین چاہتے تھے کہ یہ
گورنمنٹ کا کوئی امتحآن پاس کرے اور جاب میں لگے لیکن سبینہ شوق میں پی ٹی
وی میں آڈیشن دینے گئیں اور وہاں سے کال آگئی۔۔سبینہ کو ان کے والدین نے
بہت سمجھایا اور کافی ناراض بھی رہے۔۔۔سبینہ کی بڑی بہن نے ان کا بہت ساتھ
دیا ۔۔۔لیکن اس کام میں آگے بڑھنے کے لئے سبینہ کو تعلیم کو چھوڑنا پڑا جس
کا دکھ ان کے والدین کو ہے اور وہ اب صرف ان پر شادی کا زور دیتے ہیں۔۔۔ |
|
|
اقراء عزیز |
اداکارہ اقراء عزیز بہت چھوٹی عمر میں ہی میڈیا میں
آگئیں اور انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ اس میں آگے ہی بڑھتی چلی جائیں
گیں۔۔۔ان کے گھر میں تعلیم پر کافی زور دیا جاتا تھا اور وہ بھی اسی ارادے
سے آئیں کہ تعلیم بھی پوری کروں گی اور ضرورت اور شوق بھی۔۔۔ایک کے بعد ایک
پراجیکٹس ملتے گئے اور تعلیم کے لئے وقت ملنا سرے سے بند ہی ہوگیا۔۔۔اب
اقراء کی خواہش ہے کہ وہ اپنی بہن کی طرح تعلیم میں بھی نام بنائیں اور صرف
اداکاری سے ہی وابستہ نا رہیں۔۔۔ |
|
|
غنا علی |
غنا علی اپنے گھر میں سب سے چھوٹی ہیں اور اپنے والد کی
شدید لاڈلی ہیں۔۔۔ان کی والدہ بھی انہیں بہت چاہتی ہیں۔۔۔بڑے بہن بھائیوں
کی نسبت غنا علی نے اپنی بہت ساری باتیں منوائیں۔۔۔حالانکہ وہ پڑھائی میں
سب سے اچھی تھیں لیکن ان کے شوق کو دیکھ کر انہیں کسی کام سے روکا نا
گیا۔۔۔تعلیم اچھی ہونے کے باوجود غنا نے میڈیا سے وابستگی جاری رکھی اور ان
کی امی کا کہنا ہے کہ یہ کلاس میں ہمیشہ فرسٹ آتی تھی۔۔۔ |
|