میری علمی وادبی کاوشیں‘ سال2020ء میں


میری علمی وادبی کاوشیں‘ سال2020ء میں
سال2020ء نے دنیا کو ایسی مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا کیا جو شاید اس سے پہلے دنیا میں نہیں آئی تھیں۔وبائیں تو آتی رہیں، وائرس بھی انسانوں پر حملہ آور ہوتے رہے لیکن کورونا جیسی وبا اس سے پہلے نہیں آئی تھی۔ انتہائی مہلک، خطر ناک اور جان لیوا۔ جس کی نہ دوا اور نہ ہی کوئی ویکسین تھی۔ یہ سال پوری دنیا میں 18لاکھ سے زیادہ انسانوں کو ہلاک کرگیا، صرف پاکستان میں اس سال 10ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں۔ اس وبا کا علاج اپنے آپ کو گھر میں بند کر لینا تھا یعنی ایک دوسرے سے سے چھ فٹ کی دوری، ماکس کا استعمال، ہاتھوں کو صابن سے بار بار دھونا، سینیٹائزر کا استعمال تھا۔ لوگ اپنے اپنے گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے۔اسکول بند، دفاتر بند، فیکٹر یاں بند، بازار بند،کہیں مکمل اور کہیں اسمارٹ لاک ڈاؤن۔ ایسے حالات اور مشکلات میں ادیب اور شاعر اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہوئے آن لائن ادبی سرگرمیاں، مشاعروں کا اہتمام کرتے رہے اور اب بھی کر رہے ہیں۔ شاعر شاعری کرتے رہے جب نثر نگار نثر نگاری کرتے رہے، کالم نگار، کالم نگاری کے فرائض سر انجام دینے رہے۔ حالا ت تاحال نارمل نہیں ہوئے، کورونا کی دوسری قسم حملہ آور ہے۔ لوگ اس کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اب وہ اس کے عادی بھی ہوگئے ہیں۔ کچھ احتیاط کرتے ہیں اور کچھ بے خوف و خطر ہیں۔ ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ ویکسین آچکی، لیکن ابھی پاکستان میں نہیں پہنچی۔ سنا جارہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں پاکستان میں بھی ویکسین پہنچ جائے گی۔ اس وقت میرا موضوع سال 2020ء کے دوران میں نے جو کچھ لکھااور شائع ہوا اس کے بارے میں معلومات کو یکجا کردینا ہے۔ گویا گھر میں مقید ہوکر بھی کام کیا جاسکتا ہے۔
الحمد اللہ کوڈ19کے مشکل حالات میں میری علمی، ادبی سرگرمیاں گھر میں رہتے ہوئے جاری و ساری رہیں۔ آن لائن پروگراموں میں بھی شرکت ہوئی ساتھ ہی مضامین و کالم کے لکھنے اور شائع ہونے کا عمل بھی جاری و ساری رہا۔ اس سال میرے کالموں کے دو مجموعے منظر عام پر آئے۔ پہلا ”کالم نگری“ کے عنوان سے جس میں 31کالم شامل ہیں۔ دوسرا کالموں کو مجموعہ ”کالم پارے“ شائع ہوا جس میں 16کالم عالمی و ملکی سیاست و حالات حاضرہ، شخصیات اور کتاب اور کتاب میلہ پر اور 18کالم کورونا کے حوالے سے شامل ہیں۔ اس طرح یہ مجموعہ 34کالموں کا مجموعہ ہے۔دونوں مجموعے معروف پبلشر ’فضلی بک سپر مارکیٹ‘ نے شائع کیے۔ ان مجموعوں میں بعض ایسے کالم بھی شامل ہیں جو 2020ء سے پہلے لکھے گئے۔ میری تمام تحریریں 2013سے اردو کی معروف ویب سائٹ ”ہماری ویب“ میں آن لائن ہورہی ہیں اس وقت ان کی کل تعداد 745 ہوچکی ہے۔ ہماری ویب پر میرے لکھنے کا آغاز2013ء سے ہوا تھا۔ اس سے قبل جو کچھ لکھا، جتنی کتابیں شائع ہوئیں، کالم اور مضامین لکھے وہ مختلف اخبارات و رسائل اور مطبوعات کا حصہ ہیں۔ذیل میں ان مضامین و کالموں کی تفصیل دی جارہی ہے جو یکم جنوری سے 31دسمبر2020ء کے درمیان اخبارات و رسائل کے علاوہ اردو کے معروف ویب ”ہماری ویب“ میں آن لائن موجود ہیں جنہیں یو آر ایل
https://hamariweb.com/articles/userarticles.aspx?id=11511&Page=1 پر آن لائن دیکھا اور استفا دہ کیا جاسکتا ہے۔
حالات حاضرہ، ملکی مسائل و سیاسیات اور کورونا (کووڈ19)
۱) امریکہ طالبان معاہدہ۔کیا کھویا کیا پایا
۲) بجٹ 2020-2021 خانہ پوری
۳) یوم استحصال۔ 5اگست 2020
۴) کپتان کی حکمرانی کے دو سال(18اگست2018ء۔18 اگست2019)
۵) میئر کراچی وسیم اخترکے 4سالہ دورکا اختتام
۶) نواز شریف کی تقریر اے پی سی پر ہاوی آگئی
۷) اردو کی13ویں عالمی کانفرنس تشنگی کا احساس لیے اختتام کو پہنچی
۸) جمہوریت بہ مقابلہ جمہوریت۔ اللہ پاکستان کو محفوظ رکھے
کورونا (کووڈ۔19)
۹) کورونا وائرس۔ احتیاط لازمی(قسط۔1)
۰۱) کورونا وائرس۔بے قابو،احتیاطی تدابیر،پاکستانی صوت حال( قسط۔ 2)
۱۱) کورونا وائرس۔سندھ لاک ڈاؤن، فوج طلب، وزیر اعظم نانا، ( قسط۔ 3)
۲۱) کورونا وائرس۔احتیاطی تدابیر ( قسط۔ 4)
۳۱) سرزمینِ مہر و ماہ:(مکہ مکرمہ میں ستائس سالہ قیام کی روداد)/نجیب عمر
۴۱) کورونا وائرس۔ پاکستان لاک ڈاؤن ( قسط۔ 5)
۵۱) کورونا وائرس۔ شہریوں کا رویہ، نظرثانی کی ضرورت ہے ( قسط۔ 6)
۶۱) کورونا معاشی پیکج، عالمی معاشی اداروں کا تعاون( قسط۔ 7)
۷۱) کوروناوائرس۔پارلیمانی کانفرنس سے وزیر اعظم کا ویڈیو لنک خطاب، شہباز و بلاول کا واک آوٹ ( قسط۔8)
۸۱) کوروناوائرس۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملہ کو خراج تحسین ( قسط۔9)
۹۱) کوروناوائرس۔ ضُعَفا اور عالمی وبا ء( قسط۔10)
۰۲) کوروناوائرس۔ وقتِ دعا اور وقتِ دوا ( قسط۔11)
۱۲) کورونا سے عوام پریشان‘ وفاق اور سندھ کے وزراء ہوش کے ناخن لیں (قسط13)
۲۲) کورونا۔ مساجد میں حفاظتی انتظامات کے ساتھ علماء و مشائخ کا 20 نکات پر اتفاق (قسط۔12)
۳۲) کورونا:وائرس کی کوئی سرحد نہیں، اسے کسی ملک سے ہمدردی نہیں (قسط۔14)
۴۲) کورونا: لاک ڈاؤن کا مرحلہ وار خاتمہ کیا رنگ لائے گا (قسط15)
۵۲) ہم عہدِ کورونا میں جی رہے ہیں (قسط 16)
۶۲) کورونا: ’کورونا وائرس کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا‘ (قسط۔ 17)
۷۲) کورونا: ’اب نہیں کوئی بات خطرے کی۔۔اب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے (قسط 18)
۸۲) عہد حاضر کے سخن گو اور کوروناوائرس۔ (قسط۔ 19)
۹۲) کورونا اورعہد حاضر کے شاعر و کالم نگار(قسط 20)
تصانیف پر پیش لفظ/تقریظ/دیباچہ
۰۳) اُٹھو گھر چلو۔۔۔چند سچی باقی سب کہانیاں /مصنف عارف جمیل
۱۳) سب جانے پہچانے ہیں / مصنف شکور پٹھان
۲۳) سیّد محمد ناصر علی کی علمی کاوشیں افضل رضوی کی نظر میں
۳۳) مجاہد ِ آزادیئ کامل (مولانا حسرت موہانی)/مؤلف سید محمد اصغر کاظمی
۴۳) حقائق تو یہ ہیں /سلیم اللہ شیخ کی تصنیف(تقریظ)
۵۳) جانِ پرسوز‘ کا شاعرڈاکٹر آرزوؔ(محمد محسن علی آرزو کا مجموعہ)،(مجموعہ تاحال شائع نہیں ہوا)
۶۳) مہر جمالی کا شعری سفر’محبت کا سفر‘مہر جمالی کا شعری مجموعہ (مجموعہ تاحال شائع نہیں ہوا)
۷۳) براہِ سفر/سفرنامہ عذرا قریشی(مجموعہ تاحال شائع نہیں ہوا)
کتب، رسائل و جرائد پر تبصرے
۸۳) دل کے موسم‘ اور’کوئی بھی رُت ہو‘ کی شاعرہ۔ فرح ؔاقبال
۹۳) ڈاکٹر تنویر انور خان کے پانچ افسانوں کے مجموعوں کی تقریب اجراء
۰۴) اِنشا‘سہ ماہی ادبی جریدہ
۱۴) دامنِ صَد چاک (شعری مجموعہ) /اکرم کُنجَاہی
۲۴) ادبی جریدہ ”کولاژ“ شمارہ 10، نومبر 2019 ء
۳۴) خَا مُشِی کا شور۔ افسانے / تہمینہ راؤ
۴۴) ماہنامہ ’ندائے گُل‘ خصوصی شمارہ 2019 ء
۵۴) راغبؔ مُرادآبادی کی شاعری کی چند جہتیں اکرم کُنجَاہی کی نظر میں
۶۴) عطا‘ سہ ماہی۔ ڈیرہ اسماعیل خان، سالنامہ
۷۴) اَوْ اَ دْ نیٰ۔ شعری مجموعہ/ محبوب الٰہی عطاؔ
۸۴) شِبہ طرازکاسفرنامہ ’یورپ میں 19دن‘۔ ایک مطالعہ
۹۴) ’لفظ بولیں گے میری تحریر کے:سید انور ظہیر رہبر کے فن و شخصیت پر امتیاز گورکھپوری کی تصنیف
۰۵) ناول ’دھواں‘ ۔ شاکر انور
۱۵) طِلسمِ روز و شب‘کا شاعر شکیل وحید(مجموعہ غزلیات)
۲۵) اُمید سہارا دیتی ہے(شعری مجموعہ) /رانا خالد محمود قیصر
۳۵) نسائی ادب اور تانیثیت (تحقیق و تنقید)۔ اکرم کُنجاہی
۴۵) اِس دشت میں اِک شہر تھا(کراچی کے سنہرے دنوں کی داستان)۔اقبال اے رحمن مانڈ ویا کی تصنیف
۵۵) آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے‘ کی کالم نگار نسیم انجم
۶۵) پروفیسر سراج الدین قاضی کی تصنیف ’مکاتیب مولانا ابو لکلام آزاد [ر اہل نظر‘
۷۵) پیغامِ حبیبِ کبریا ﷺ/ تصنیف: (محمد سرور رانا پوسٹ نہیں ہوا کرنا ہے)
۸۵) دھوپ میں جلتے خواب
۹۵) فرخ ضیامشتاق کا شعری مجموعہ
۰۶) اچھے شہری بنیں / سید مسرت علی
۱۶) اصغر خان کی ڈائری
۲۶) لفظ، زبان اور ادب‘تصنیف اکرم کُنجاہی
۳۶) لوحِ ادب‘ کراچی /حیدرآباد: جنوری۔جون 2020,مدیر اعلیٰ ڈاکٹر شکیل احمد خان
۴۶) دھوپ میں جلتے خواب:افسانے /نغمانہ شیخ
۵۶) ادارہ علم دوست پاکستان کا آن لائن ”علم دوست میگزین“:قابل ستائش اقدام
عالمی یوم مزدور
۶۶) عالمی یوم ِ مزدوراور شاعر مزدور ’احسان دانش
شخصیات
۷۶) شکستگی کے معا نی مری لغت میں نہیں۔ڈاکٹر طاہر تونسوی: طاہر تونسوی کے انتقال پر
۸۶) آج اپنے ہی ہاتھوں تجھے مٹی میں دباآئے‘۔آہ ڈاکٹر آصف فرخی
۹۶) طارق عزیز کو اسکرین پر دیکھتے بچپن، جوانی اور بڑھاپہ گزررہا تھا کہ وہ چل بسا
۰۷) مفتی جمیل احمد نعیمی۔ قابل احترام شخصیت
۱۷) عبد القادر حسن۔ کالم نگار و دانشور! خدا حافظ
۲۷) ڈاکٹر سلیم اختر۔نقاد، محقق، ماہر غالبیات و اقبالیات اورماہر نفسیات
مضامین
۳۷) بانی ئ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 144واں یوم پیدائش قائد کی سیاسی تدبر اور اصول پسندی کو سلام
۴۷) خواتین کالم نگاروں میں زاہدہ حناکا مقام
۵۷) حسرت موہانی کی مکتوب نگاری
۶۷) عالم بالا سے میری امی اور ابا کا خط‘ میرے نام
۷۷) الوداع2020 ء
شام آگہی کا انعقاد اور اس میں پڑھے گئے مضامین
۸۷) ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی کی کالم نگاری۔ افضل رضوی (آسٹریلیا)
۹۷) شامِ آگہی بنام میرے شریک سفر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی(شہناز رئیس)
۰۸) ڈاکٹر رئیس احمد صمدنی۔ علمی و ادبی شخصیت: ڈاکٹر تنویر انور خان(افسانہ نگار)
۱۸) خالد زاہد کا مضمون ورلڈ میں شا م آگہی کے حوالے سے
۲۸) شامِ آگہی بنام میرے شریک سفر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی(شہناز رئیس)
(9جنوری 2021ء)
Prof. Dr Rais Ahmed Samdani
About the Author: Prof. Dr Rais Ahmed Samdani Read More Articles by Prof. Dr Rais Ahmed Samdani: 852 Articles with 1279184 views Ph D from Hamdard University on Hakim Muhammad Said . First PhD on Hakim Muhammad Said. topic of thesis was “Role of Hakim Mohammad Said Shaheed in t.. View More