ایک خاص آٹے کا پراٹھا۔۔۔کم عمر نظر آنے والی شوبز خواتین کا ناشتہ

image
 
کہتے ہیں کہ ناشتہ ہمیشہ بادشاہوں کی طرح کرنا چاہئے۔۔۔اور یہی ناشتہ ہوتا ہے جو آپ کے دن بھر کے وزن، انرجی اور خوبصورتی کو اپنے بس میں رکھتا ہے۔۔۔صدیوں سے حسن اور طاقت کے رازوں میں بہترین ناشتہ سرفہرست رہا اور ہمارے شوبز انڈسٹری کی حسینائیں بھی اسی فارمولے پر عمل کرتی ہیں۔۔۔وہ خواتین کو بچوں کے بعد بھی اپنے جسم کو اور حسن کو بہترین رکھتی ہیں ان کا ناشتہ بھی بہترین ہے۔۔۔
 
فضا علی کا ناشتہ
فضا علی نے اپنے وزن کو کچھ اتنا متناسب رکھا ہے کہ ہر کوئی ان سے اس کا راز پوچھتا ہے۔۔۔فضا نے بیٹی کے بعد اپنے وزن کو اور کم کرلیا اور ان کی پتلی کمر کے راز کے بارے میں ہر کوئی جاننا چاہتا ہے۔۔۔فضا نے کہا کہ اس کا راز ہے ان کا ناشتہ۔۔۔یہ وہ ناشتہ ہے جو یہ خود بھی کرتی ہیں اور ان کی بیٹی بھی اور خاندان کے سب گھروں میں یہی ناشتہ کیا جاتا ہے۔۔۔ایک خاص آٹا ہے جو یہ باقاعدہ چکی میں پسوا کراس کی روٹی اور پراٹھا بنواتی ہیں۔۔۔اس آٹے میں چکی کا لال آٹا، کالے کابلی چنے، کالا زیرہ، سفید زیرہ، کلونجی، سونف، تھوڑا سا ثابت دھنیا شامل ہوتا ہے اور یہ اس کا پراٹھی دیسی گھی ہلکا سا لگا کر بناتی ہیں۔۔۔اسے ایک انڈے سے کھاتی ہیں۔۔۔فضا کا کہنا ہے کہ انڈا لازمی ہے کیونکہ میرے بال اسی سے بہترین ہیں۔۔۔جب فضا کو ایک ہفتہ میں تیزی سے وزن کم کرنا ہو تو وہ ناشتہ میں تبدیلی کرتی ہیں اور ویٹا بکس، اسکم ملک، ڈرائی فروٹ، اسٹرابری، کیلے ، چھوٹی مکھی کا شہد مکس کرکے ایک پیالہ کھا لیتی ہیں۔۔۔اور یہ لازمی ان کے وزن کو گراتا ہے۔۔۔
image
 
نادیہ حسین
نادیہ حسین چار بچوں کے بعد بھی اتنی ہی اسمارٹ اور فٹ ہیں اور ان کی جلد بھی بہت صاف ہے۔۔۔نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ میں ایکسرسائز بہت زیادہ کرتی ہوں۔۔۔صبح نو بجے سب سے پہلے میں ایک گلاس دودھ کے ساتھ ایک کیلا کھاتی ہوں۔۔۔کیونکہ میں چائے نہیں پیتی اس لئے دودھ تو لازمی لیتی ہوں۔۔۔۔صبح ایکسرسائز سے واپس آکر لازمی گریپ فروٹ کالا نمک لگا کر کھاتی ہوں۔۔۔ناشتے میں زیادہ تبدیلی نہیں کرتی کیونکہ کیلا اور دودھ مجھے غذائیت بھرپور دیتے ہیں۔۔۔اگر کھانے سے پہلے بھوک لگے تو ڈرائی فروٹ تھوڑے سے کھا لیتی ہوں اور یہی میرا بادشاہوں والا ناشتہ ہے۔۔۔
image
 
ندا یاسر
ندا یاسر نے اپنا وزن اتنی تیزی سے کم کیا کہ لوگوں نے پوچھنا شروع کردیا کہ آخر کیا یہ کوئی سرجری ہے۔۔۔ندا نے بتایا کہ کئی سالوں سے وہ صبح کے ناشتے میں دلیہ ہی لیتی ہیں اور پراٹھا یا بادی چیزیں ناشتے میں نہیں لیتیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: