|
|
محبت ایک ایسا جذبہ ہے جس پر کسی کا کوئی زور نہیں۔۔۔اس
میں انسان کو اپنی محبت کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا اور ایسا کہنا سچ
معلوم ہوتا ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے لیکن جیسے ہی یہ محبت بدلتی ہے شادی
میں تو برداشت اور صبر کا دامن آہستہ آہستہ ہاتھوں سے چھوٹنے لگتا ہے اور
کوئی اسے تھامے رکھتا ہے اور کوئی جلد یا دیر اسے چھوڑ ہی دیتا ہے۔۔شوبز
میں ایسی کئی محبتیں ہیں جنہیں شادی کی منزل ملی لیکن پھر وہ منزلیں آخر
کار دھند میں بدل گئیں۔۔۔ |
|
سلمیٰ اور اظفر |
یہ ایک ایسی جوڑی تھی جس پر سب کو ہی پیار تھا- سلمیٰ
اور اظفر میاں بیوی کم اور دوست زیادہ لگتے تھے- ان دونوں کے درمیان محبت
کی ایک چٹان تھی جسے گرانا مشکل لگتا تھا لیکن شادی کے بعد جب بیٹی ہوئی تو
اظفر سے سلمیٰ کی بٹی ہوئی محبت برداشت نہ ہوئی- وہ اِدھر اُدھر بھٹکنے لگے
اور پھر دونوں کی یہ جوڑی ٹوٹ گئی- |
|
|
صنم بلوچ اور عبدﷲ فرحت
ﷲ |
صنم بلوچ کی زندگی میں عبدﷲ اس وقت آئے جب صنم نے سماء
ٹی وی کو جوائن کیا۔۔۔عبدﷲ اس وقت پروڈکشن میں تھے اور کونٹینٹ کی ذمہ داری
نبھاتے تھے۔۔۔صنم کب عبدﷲ کی باتوں اور محبت میں گرفتار ہوئیں انہیں خود
پتہ نا چلا۔۔۔پھر دو سال میں ہی دونوں نے شادی کرلی۔۔۔ایک الگ فلیٹ لے کر
دونوں میاں بیوی رہنے لگے۔۔۔یہ سلسلہ مزید پانچ سال تک چلا لیکن اختلافات
اس دوران بڑھنے لگے۔۔۔صنم اور عبد ﷲ کبھی بھی کھل کر نہیں لڑے یہ وہ لڑائی
تھی جو اکثر خاموشی کی زبان میں ہوتی۔۔۔اور پھر ایک دن دونوں نے اپنے راستے
جدا کرلئے۔۔۔ |
|
|
میکال ذولفقار اور سارہ
بھٹی |
میکال ذوالفقار ایک اداکار اور ماڈل ہیں۔۔۔جب سارہ ان کی
زندگی میں آئیں تو دونوں کو لگا کہ اب زندگی میں کسی دوسرے کی خواہش نہیں
رہی۔۔۔اس شادی میں دونوں کی محبت عروج پر رہی اور اس شادی سے دونوں کی دو
بیٹیاں بھی ہیں۔۔۔میکال کو ہمیشہ سے یہی لگتا تھا کہ ان کی بیگم کو شوبز کی
دنیا سے دور رہنا چاہئے لیکن سارہ ایسا نہیں سوچتی تھیں۔۔۔وہ ذہنی طور پر
خود کو میڈٰا میں آزمانے کے لئے پوری طرح تیار تھیں۔۔۔دونوں کے اس بات پر
اختلافات ہوئے اور پھر ہر بات پر ہی ہونے لگے۔۔۔سارہ نے بیٹیاں میکال کو
دیں اور خود اپنی راہیں جدا کرلیں۔۔۔ |
|