کیا کام کرنے کا ارادہ نہیں۔۔۔پاکستانی اداکار جو اب ڈراموں میں نہیں آ رہے

image
 
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایسے کئی نام ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے بہت کم وقت میں ہی اپنی جگہ بنائی اور جب لوگوں نے انہیں اپنے دل میں جگہ دی تو وہ غائب ہی ہوگئے۔۔۔وہ ویسے تو خبروں اور انٹرویوز کا حصہ بنتے ہیں لیکن خود اداکاری کی دنیا سے دور ہی نظر آتے ہیں۔۔۔تو کیا ہم یہ سمجھیں کہ کام کرنے کا اب ارادہ نہیں ہے۔۔
 
فہد مصطفیٰ
فہد مصطفیٰ ان اداکاروں میں سے ہیں جنہوں نے جب بھی کوئی کام کیا دل سے کیا اور ان کا ہونا ہی اس پراجیکٹ کی کامیابی کی پہچان بن جاتا ہے۔۔۔وہ فلموں میں، میزبانی میں ارو پروڈکشن میں تو ایک دن ہٹ جا رہے ہیں لیکن ایک لمبے عرصہ سے انہوں نے ڈرامہ اسکرین کو کوئی بھی اداکاری کا پراجیکٹ نہیں دیا۔۔۔انہیں ڈراموں میں دیکھنے کے لئے عوام بہت بے چین ہیں اور جس طرح میرے پاس تم ہو میں ہمایوں سعید نے اپنی اینٹری سے لوگوں کے دلوں میں راج کرنا شروع کیا ایک بار پھر ، کچھ ویسے ہی فہد مصطفیٰ کا بھی انتظار ہے۔۔۔
image
 
مایا علی
مایا علی کافی وقت سے اسکرین کے پراجیکٹس سے دور ہیں۔۔۔وہ فلم میں تو آگئیں لیکن اس کے بعد ڈرامہ انڈسٹڑی سے جیسے ناراض ہی لگ رہی ہیں۔۔۔مایا علی کو اسکرین پر لوگ کافی پسند کرتے ہیں اور انہیں عثمان خالد بٹ کے ساتھ ، حمزہ علی عباسی کے ساتھ لوگوں نے کافی پسند کیا۔۔۔لیکن انہوں نے تو لگتا ہے جیسے ڈراموں میں نا آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔۔کیا کام کرنے کا ارادہ نہیں
image
 
علیشباہ یوسف
سائرہ یوسف کی بہن علیشباہ یوسف نے بہت کم پراجیکٹس کئے لیکن جو بھی کام کیا اس میں ہٹ ہوگئیں۔۔ڈرامہ ’’میں عبد القادر ہوں‘‘ میں انہوں نے فہد مصطفیٰ کے سامنے ایک کردار اداکیا اور اس کے بعد ڈرامہ ’’میرے ہمنوا‘‘ میں دکھائی دیں۔۔۔لیکن پھر جیسے انہوں نے قسم ہی کھا لی کہ اب ڈرامہ نہیں کروں گی۔۔۔اس لئے اسکرین سے بالکل ہی آؤٹ ہیں۔۔۔
image
 
فواد خان
فواد خان کو ڈرامہ ’’ہمسفر‘‘ کے بعد کسی ایسے ہی پراجیکٹ میں دیکھنے کی خواہش ادھوری رہ گئی۔۔۔پہلے بالی وڈ نے انہیں ایک عرصہ تک اپنے بس میں رکھا اور اب دیا ہے تو ایسا کہ انہیں کسی ڈرامہ کی خواہش ہی نہیں رہی۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: