حیدرآبادی لباس پہنایا گیا۔۔۔شوبز ستاروں کی ننھی شہزادیاں مشرقی لباس میں

image
 
سارے رنگ تو بیٹیوں کی تیاریوں سے شروع ہوتے ہیں اور انہی پر مائیں اپنے سارے ارمان نکالتی ہیں۔۔شوبز کی مائیں بھی اپنی بیٹیوں کو مشرقی لباس میں اکثر تیار کرتی ہی ہیں اور یہ سب ہوتا ہے کافی اہتمام سے۔۔۔
 
اینکر کرن ناز کی بیٹی عائشہ
یوں تو ننھی عائشہ کو ہر طرح کے کپڑے پہننے پسند ہیں جن میں رنگ شامل ہوں لیکن ان کی بسم ﷲ کے فنکشن کے لئے ان کی امی زمانے بھر میں حیدرآبادی جوڑے کی تلاش میں تھیں۔۔۔وہ چاہتی تھیں کہ جیسی وہ خود بچپن میں لگی تھیں کچھ ویسا ہی تیار وہ اپنی ننھی شہزادی عائشہ کو کریں اور پھر ان کی مراد بر آئی۔۔۔لال رنگ کا حیدرآبادی جوڑا ننھی عائشہ کو اور بھی پیارا دکھا رہا تھا۔۔۔مشرقی لباس میں کرن ناز کی بیٹی کو ملیں گے دس میں سے دس نمبر-
image
 
سعدیہ امام کی بیٹی میرب
سعدیہ امام کوشش کرتی ہیں کہ ننھی میرب زیادہ تر شلوار قمیض یا دیسی لباس میں ہی نظر آئیں لیکن کیونکہ ابھی وہ چھوٹی ہیں تو ہر طرح کے ڈریس پہناتی ہیں۔۔۔لیکن جہاں موقع ملتا ہے تو میرب پر ہر طرح کے مشرقی لباس کے تجربات ہو ہی جاتے ہیں۔۔۔اب میلاد میں گئیں تو سر پر آرگنزا کا دوپٹہ ٹکائے ننھی میرب بھی الگ ہی روپ دکھا رہی تھیں اور جو بھی دیکھ رہا تھا اس کے منہ سے بے ساختہ تعریف نکل رہی تھی۔۔۔
image
 
صنم جنگ کی بیٹی الایا
صنم جنگ کی بیٹی زیادہ تر فراک یا مغربی کپڑوں میں ہی نظر آتی ہیں ۔۔۔لیکن ننھی الایا نے خالہ کی شادی پر اپنی اماں کی ٹکر کے کپڑے پہنے۔۔۔ہر ڈریس کے ساتھ ان کی جیولری بھی تھی، ٹیکہ لگایا تھا ۔۔۔اور کافی خوش بھی تھیں کہ انہوں نے اپنی امی اور خالاؤں کو مشرقی لباس میں حسین دکھنے میں مات جو دے دی تھی
image
 
ایمن کی بیٹی امل
ایمن کی ننھی سی شہزادی کے مزے یہ ہیں کہ ایک طرف ددھیال اپنے سارے ارمان نکالتا ہے تو دوسری طرف ننھیال کا بھی پہلا بچہ ہے اس لئے سب اپنی خواپشات پورا کرتے ہیں۔۔کوئی بھی خوشی کا موقع ہو تو سب سے پہلے ان کے لئے چمک چمک کے کپڑے آجاتے ہیں۔۔۔عید پر انہوں نے بھی آرگنزا کا لہنگا شرٹ اور دوپٹہ پہنا تھا اور اکثر شلوار قمیض میں نظر آتی ہیں۔۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: