اب میں دنیا میں بالکل تنہا ہوں۔۔۔نامور کامیڈین ماجد جہانگیر کسمپرسی کا شکار۔۔۔

image
 
ففٹی ففٹی ایک دور تھا۔۔۔ایک ایسا دور جس میں آج تک بہت سارے لوگ اپنے چہرے کی مسکراہٹوں کو تلاش کر سکتے ہیں۔۔۔لیکن اس دور میں کئی مسکراہٹوں کی بوچھاڑ کرنے والے لوگ زندگی میں اس قدر تنہا رہ جائیں گے۔۔۔بھلا یہ کس نے سوچا تھا!!
 
ماجد جہانگیر ففٹی ففٹی کا ایک ایسا نام ہیں جنہوں نے کئی خاکوں میں اپنے جملے اور اپنے لقموں سے جان ڈالی اور ایک دور ایسا تھا کہ جب ماجد جہانگیر اسٹیج پر آتے تھے تو ہال تالیوں کی شور سے گونج اٹھتا تھا۔۔۔مداح ان کی جھلک دیکھنے کو بے قرار ہوجاتے تھے۔۔۔اس دور کے تمام ستارے ہی ان سے دل و جان سے ملتے اور انہیں شوز میں بڑے شوق سے بلایا جاتا۔۔۔
 
پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دور بھی بدل گیا۔۔۔وہی ستارے جو شہرت کے آسمان پر چمکتے تھے دھندلانے لگے۔۔۔ان کی زندگی میں تکالیف کے بادل جب چھائے تو انہیں ہر طرف خاموشی کی گونج سنائی دی۔۔ایک ایسا ہی نام ماجد جہانگیر کا بھی تھا۔۔۔پہلی شادی سے جب ان کی اولاد نہیں ہوئی تھی تو انہوں نے دوسری شادی کی تھی۔۔۔لیکن قسمت کو اولاد انہیں دینا شاید منظور نہیں تھا اس لئے دوسری بیوی بھی کئی سال کی رفاقت کے بعد دنیا سے چلی گئیں۔۔۔
 
image
 
کوئی رشتہ دار بھی زندگی میں شامل نہیں تھا اور فالج نے ماجد جہانگیر کو جسمانی طور پر ایسا کردیا تھا کہ انہوں نے بیوی کے انتقال کے بعد خود اپنی موت کی دعائیں مانگنی شروع کردیں۔۔۔شوبز میں وہ تمام لوگ جو ان کے ساتھ رہے کبھی پلٹ کر انہیں نہیں پوچھا۔۔۔ملک ریاض کی وجہ سے انہیں ایک گھر مل گیا اور انڈسٹری میں شہزاد رضا ان کی خیریت پوچھتے رہے۔۔۔
 
ماجد جہانگیر چلنے پھرنے سے محتاج ہوئے، کھانے سے محتاج ہوئے اور زندگی میں کوئی ایسے وسائل نا رہے جس سے گزارا ہوتا۔۔۔پڑوسی ہی کھانا کھلاتے ہیں اور پیسے نہیں لیتے۔۔۔
 
image
 
ماجد جہانگیر کو بس یہی افسوس ہے کہ اس دنیا کو ہنساتے رہے اور آج تنہا رو رہے ہیں۔۔۔۔کوئی ساتھ بھی نہیں رونے کے لئے۔۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: